بين الاقوامی گروپ: اسپين كے تحقيقاتی سنٹر نے اپنی رپورٹ میں بتايا ہے كہ قرآن كريم اس ملك میں سال 2012 كی دوسری ششماہی میں سب سے زيادہ فروخت كيا گيا۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے روزنامہ اخبار "المصريون" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اسلامی كتب بھی اس دوران سب سے زيادہ اسپين كے بازاروں میں فروخت كی گئی۔
اس تحقيقاتی سنٹر كی رپورٹ كے مطابق اسپين كے بازاروں میں قرآن كريم سب سے زيادہ فروخت كيا گيا اور قرآن كريم كے بعد پيغمبر اكرم﴿ص﴾ كے حالات زندگی پر مبنی كتاب كہ جس كو ابن ہشام نے تاليف كی ہے ، كی فروخت ہوتی رہی۔
واضح رہے كہ اس رپورٹ كے مطابق پيغمبر اكرم﴿ص﴾ كی شان كے خلاف اہانت آميز فلم كے بعد گذشتہ ماہ میں ديگر مہينوں كی نسبت اسلامی كتب كی فروخت میں اضافہ ہوا ہے۔
source : http://www.iqna.ir