العالم ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی وزارت دفاع نے جمعرات کے روز کہا ہے کہ جدہ میں شاہ عبدالعزیز ہوائی اڈے کی جانب برکان بیلیسٹک میزائل فائر کیا گیا ہے۔
تحریک انصار اللہ یمن کے ایک باخبر ذریعے نے بھی فارس نیوز ایجنسی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب غلط بیانی سے کام لے رہا ہے کہ یمنی فوج نے مکہ کی جانب میزائل فائر کیے ہیں جبکہ حقیقت میں یہ میزائل جدہ کے فوجی ہوائی اڈے کی جانب فائر کیے گئے تھے۔
اس باخبر ذریعے نے مزید کہا کہ اس میزائل حملے کا مقصد جدہ شہر میں سعودی جارحین کے فضائی اڈے کو نقصان پہنچانا تھا۔
سعودی عرب کے خبری ذرائع نے رائے عامہ کو گمراہ کرنے کے لیے جمعہ کے روز دعوی کیا کہ یمن کے انقلابیوں نے ایک بیلیسٹک میزائل یمن کے شمالی شہر صعدہ سے مقدس شہر مکہ مکرمہ کی جانب فائر کیا ہے۔
یمن کی فوج اورعوامی رضاکار فورس نے سعودی جارح اتحاد کے یمن پر حملوں کے جواب میں ہمیشہ سعودی عرب کے فوجی ٹھکانوں کو میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔
source : abna24