اردو
Saturday 4th of May 2024
0
نفر 0

افغانستان میں امریکی فوجیوں کی ہلاکت

۔ کی رپورٹ کے مطابق امریکی فوج نے جمعرات کو اعلان کیا کہ اس کے اہلکاروں پر اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ قندوز میں طالبان کے خلاف جنگ میں افغان فوجیوں کے لئے کمک پہنچا رہے تھے- امریکی فوج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ امریکی فوجی ا

۔ کی رپورٹ کے مطابق امریکی فوج نے جمعرات کو اعلان کیا کہ اس کے اہلکاروں پر اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ قندوز میں طالبان کے خلاف جنگ میں افغان فوجیوں کے لئے کمک پہنچا رہے تھے- امریکی فوج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ امریکی فوجی افغان فوجیوں کی ٹریننگ پر مامور تھے-
واضح رہے کہ امریکہ نے دو ہزار ایک میں طالبان کی حکومت کا خاتمہ اور دہشت گردوں کا صفایا کرنے کے بہانے افغانستان پر حملہ کیا تھا لیکن افغانستان میں دہشت گرد گروہ طالبان کا نہ صرف یہ کہ خاتمہ نہیں ہوا بلکہ وہ بدستور اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے-
امریکی صدر باراک اوباما نے دو مہینے قبل اعلان کیا تھا کہ وہ دو ہزار سولہ کے آخر اور اپنے دور صدارت کے اختتام تک افغانستان میں نو ہزار آٹھ سو امریکی فوجی باقی رکھیں گے- امریکہ دو ہزار سترہ میں بھی ساڑھے پانچ ہزار فوجی باقی رکھنا چاہتا ہے-
یہ ایسی حالت میں ہے کہ اوباما نے وعدہ کیا تھا کہ وہ اپنے دورصدارت کے اختتام تک کچھ فوجیوں کو چھوڑ کر باقی سبھی امریکی فوجیوں کو افغانستان سے نکال لیں گے- واضح رہے کہ دو ہزار ایک میں افغانستان پر امریکہ کے حملے کے بعد سے اب تک ڈھائی ہزار کے قریب امریکی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں-


source : abna24
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

حقیقی اسلام کا دفاع کرنا سب کا فرض ہے: یورپ کی ...
سعودی عرب کے توسط سے "نئے اسلام" کی ترویج؛ امریکہ ...
امان میں "فلسطين كے اسلامی مقدس مقامات كی حمايت" ...
مراجع تقلید کی انقلاب اسلامی کی کامیابی کی ...
مسجد الحرام میں ۱۰ لاكھ قرآنی نسخوں كی تقسيم
شیعہ و سنی اسلام کے دو اہم ستون ہیں: شیخ الازھر
کیلیفورنیا میں ایک کلیسا کی مسجد میں تبدیلی
مسلمانوں کوبھائی چارے اوراسلامی اخوت کاپیغام
واشنگٹن میں محنت کشوں کے ٹرمپ مخالف مظاہرے
اقوام متحدہ کی بین الاقوامی برادری سے روہنگیا ...

 
user comment