اردو
Sunday 5th of May 2024
0
نفر 0

پاکستان؛ اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی جانب سے 47 واں سالانہ یوم حسین(ع) کا انعقاد

اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن پاکستان سندھ یونیورسٹی جامشورو کی طرف سے 47 وان سالانہ یوم حسین علیہ السلام سینٹرل کینٹین لان میں منقعد کیا گیا جس میں پروفیسرس، لیکچرارس سمیت طلبہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی، یوم حسین علیہ
پاکستان؛ اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی جانب سے 47 واں سالانہ یوم حسین(ع) کا انعقاد

اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن پاکستان سندھ یونیورسٹی جامشورو کی طرف سے 47 وان سالانہ یوم حسین علیہ السلام سینٹرل کینٹین لان میں منقعد کیا گیا جس میں پروفیسرس، لیکچرارس سمیت طلبہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی، یوم حسین علیہ السلام کے موقعہ پر اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن پاکستان کے مرکزی صدر پرویز علی لاڑک، اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے مرکزی ثابت علی ساجدی ، پروفیسر انجنئیر فرمان علی رضوی، پروفیسر ذولفقار علی لغاری، غلام سرور، اور دیگر رھنماوں نے خطاب کیا۔
 یوم حسین علیہ السلام سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر فرمان علی رضوی کا کہنا تھا کہ امام حسین علیہ السلام کی بے مثال قربانی کا مقصد دین محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی بقاء اور اسلام کی سربلندی تھا۔ آپ علیہ السلام نے اپنے قیام کو اپنی ایک وصیت میں یوں بیان کیا تھا کہ میرے قیام کا اصل مقصد فتنہ و فساد برپا کرنا نہیں بلکہ اپنے نانا حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی امت کی اصلاح کرنا ہے اور اس کا واحد طریقہ امر باالمعروف و نہی عن المنکر ہے- امام حسین علیہ السلام نے باطل کی بیعت سے انکار کر کے دراصل ہر دور کے یزید سے انکار کیا تھا اگر آج ہم بھی وقت کے یزید سے انکار کر لیں تو دنیا میں آج بھی مسلمان اپنا کھویا ہوا مقام پھر حاصل کر سکتے ہیں آج پھر یزید وقت نے اپنا سر اٹھایا ہے اس نے پھر مسلمانان عالم پر ظلم و بربریت کا بازار گرم کیا ہوا ہے۔ ہر دور میں جب بھی کسی ظالم و جابر انسان نے مقدسات دین کو پامال کرنے یا معصوموں پر ظلم توڑنے کے لئے سر ا ٹھانے کی کوشش کی تو حسینیت نے اس کا سر کچل دیا۔ یہی وجہ ہے کہ ہر دور کے ظالم نے عزاداری سید الشہدا علیہ السلام پر پابندی لگانے کی کوشش کی مگر وہ کبھی اپنے مکروہ عزائم میں کامیاب نہیں ہوسکا کیونکہ عزاداری امام حسین علیہ السلام ہمیشہ اسلام کی بقاء اور دشمن اسلام کے خلاف بغاوت کرنے کے ساتھ ساتھ موت سے لڑنے اور حریت کا درس دیتی ہے۔

اپنے خطاب اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے مرکزی ثابت علی ساجدی  نے کہا کہ آج پھر مسلمانان عالم یزیدی قوتوں سے برسر پیکار ہیں۔ فلسطین، کشمیر، مصر، بحرین، شام اور پاکستان میں روزانہ کی بنیاد پر بے گناہ مسلمانوں کا خون بہایا جا رہا ہے اور ملتِ اسلام خاموش بیٹھی ہے۔ ہم دیکھتے ہیں کہ جب بھی دنیا میں مسلمانوں کے خلاف کوئی بڑی سازش ہو اس سے پہلے کراچی میں فرقہ واریت کو ہوا دینے کی کوشش کی جاتی ہے مگر ہمیں امام حسین علیہ السلام نے چودہ سو سال پہلے ہی ہر دور کے یزید سے آگاہ کردیا تھا۔ اگر مسلمان آج بھی ایک انکار کردیں تو ہزار بار ذلت سے بچ سکتے ہیں، کربلا کی معرفت حاصل کرنا آج کے دور کی اولین ذمہ داری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج بھی کردار یزید موجود ہے لہٰذا کردار حسین علیہ السلام کی بھی ضرورت ہے۔

اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن پاکستان کے مرکزی صدر پرویز علی لاڑک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ کو اپنی تعلیم پر خصوصی توجہ دینی چاہیئے تاکہ ملک کے ساتھ ملت اسلامیہ کی سربلندی ہوسکے اس دور میں اگر کچھ کرنا ہے تو تعلیم لازمی ہے اور آج ملک خداداد پاکستان میں تعلیم کی اشد ضرورت ہے۔61 ہجری یوم عاشورہ امام حسین علیہ السلام کی وہ قربانی آج بھی ہمارے لئے تر و تازہ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہر سال ماہ محرم میں عزادار ایک نئے جوش و جذبے کے ساتھ امام علیہ السلام  کا غم مناتے ہیں کیونکہ یہ امام حسین علیہ السلام کا مقدس خون ہے جو لوگوں میں ایک حرارت پیدا کرتا ہے۔ چودہ سو سال سے یہ ہی امام علیہ السلام کا پاکیزہ خون انسانیت کو نجات دلاتا آیا ہے۔

0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

الازہر نے آثار قدیمہ کی مسماری کو حرام قرار دے دیا
تصویر کے سامنے نماز
عید فطر کے موقع پر رہبر انقلاب نے ۹۳۰ قیدیوں کی ...
شیعیان کشمیر، درپیش مسائل اور انکا حل زیر عنوان ...
حقیقی اسلام کا دفاع کرنا سب کا فرض ہے: یورپ کی ...
سعودی عرب کے توسط سے "نئے اسلام" کی ترویج؛ امریکہ ...
امان میں "فلسطين كے اسلامی مقدس مقامات كی حمايت" ...
مراجع تقلید کی انقلاب اسلامی کی کامیابی کی ...
مسجد الحرام میں ۱۰ لاكھ قرآنی نسخوں كی تقسيم
شیعہ و سنی اسلام کے دو اہم ستون ہیں: شیخ الازھر

 
user comment