اردو
Tuesday 23rd of July 2024
0
نفر 0

دہشت گردی کو اسلام سے جوڑنا مغرب کی سازش / دہشت گردوں کی شکست دراصل ان کے حامیوں کی شکست

دہشت گردی کو اسلام سے جوڑنا مغرب کی سازش / دہشت گردوں کی شکست دراصل ان کے حامیوں کی شکست

کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے دہشت گردوں کے حامی ممالک پر زوردیا ہے کہ وہ وہابی تکفیری دہشت گردوں کی حمایت ترک کرکے ان کے سنگين اور ہولناک جرائم کی مذمت کریں۔
سید حسن نصر اللہ نے اسلامی اعیاد اور کرسمس کی آمد کے موقع پر تمام مسلمانوں اور عیسائيوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ عالمی میڈيا کا اسلام کے خلاف گمراہ کن پروپیگنڈا جاری ہے صیہونی ذرائع ابلاغ وہابی تکفیری دہشت گردوں کے سنگين اور ہولناک جرائم کو اسلام کے ساتھ جوڑنے کی سرتوڑ کوشش کررہے ہیں اور وہابی دہشت گردوں کے بہیمانہ اعمال کو بہانہ بنا کر اسلام کو عالمی سطح پر بدنام کرنے کی بھر پور کوشش کی جارہی ہے حالانکہ وہابی تکفیری دہشت گردوں کے بہیمانہ اعمال کا اسلام سے کوئی ربط نہیں ہے۔
سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ تمام مسلمانوں کے سامنے یہ بات روشن اور واضح ہوگئی ہےکہ وہابی تکفیری امریکی اور اسرائیلی ایجنٹ ہیں ۔سید حسن نصر اللہ نے شام کے شہر حلب کی آزادی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ شام اور اس کے اتحادی ممالک نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری رکھنے کا عزم بالجزم کررکھا ہے اور دہشت گردوں کوحلب ، حمص ، اور خان الشیخ علاقوں سے باہر نکال دیا گيا ہے اور ان علاقوں کو وہابی تکفیریوں کے ناپاک وجود سے پاک کردیا گیا ہے۔
سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ حلب کی آزادی دہشت گردی کے خلاف جنگ کا خاتمہ نہیں البتہ حلب کی آزادی سے ان ممالک کو سخت دھچکا لگا ہے جو دہشت گردوں کے ذریعہ شام کی قانونی حکومت کو ختم اور صدربشار اسد کو اقتدار سے ہٹانا چاہتے تھے۔ سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ دہشت گردوں کی شکست درحقیقت ان کے حامی ممالک کی شکست ہے اور دہشت گردوں کے حامی ممالک کو چاہیے کہ وہ دہشت گردوں کی حمایت اب ترک کردیں۔
واضح رہے کہ شام اور عراق میں وہابی تکفیری دہشت گردوں کو امریکہ، اسرائيل، سعودی عرب، قطر اور ترکی کی حمایت حاصل تھی اور مذکورہ ممالک دہشت گردوں کے ذریعہ شام کے صدر بشار اسد کی حکومت کا تختہ الٹنے کی تلاش و کوشش کررہے تھے لیکن ایران، شام، روس اور حزب اللہ کے اتحاد نے مذکورہ ممالک کی کوششوں کو ناکام بنادیا اور دہشت گردوں کے قبضہ سے شام کے دوسرے بڑے شہر حلب کو آزآد کرالیا ہے جسے شام، ایران، روس اور حزب اللہ کی بہت بڑی فتح قراردیا جارہا ہے۔

0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

جزیرہ خالدیہ کی آزادی کے آپریشن میں بدر تنظیم کا ...
بيلجئيم كے بادشاہ كو اسلام قبول كرنے كی دعوت
آزاد اسلامی یونیورسٹی کے زیر انتظام قرآن و عترت ...
امارات کے علاقے ام القیوین میں ایک نئی مسجد کا ...
وفات کے وقت حضرت آدم[ع] کی عمر کتنی تھی ؟
قاہر كے اجلاس میں اسلامی مقدسات كی بے حرمتی كے ...
\"اسلامی مقدس مقامات، عقيدہ اور مسئلہ\" كے موضوع ...
فلسطینیوں کے قتل عام میں امریکی ہتھیار کا استعمال
سعودی عرب کے فوجیوں نے شہر العوامیہ میں شیعہ ...
امریکی اخبار: امریکہ یمن میں سعودی جنگی جرائم میں ...

 
user comment