اردو
Wednesday 17th of July 2024
0
نفر 0

نیویارک میں مقیم یمنیوں نے ٹرمپ کے خلاف احتجاج میں جمعرات کو اپنی دوکانیں بند کر دیں

امریکہ کے شہر نیویارک میں مقیم یمنیوں نے مسلمانوں کے خلاف ٹرمپ کے بیانات پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے جمعرات کے روز اپنی تمام دوکانیں بند کردیں

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ امریکہ کے شہر نیویارک میں مقیم یمنیوں نے مسلمانوں کے خلاف ٹرمپ کے بیانات پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے جمعرات کے روز اپنی تمام دوکانیں بند کردیں اور بروکلین میں سب نے مل کر نماز جماعت منعقد کی۔
 سوشل میڈیا کے ذریعے ایک دوسرے کو دعوت دے کر یمنی مسلمانوں نے جمعرات کے روز مکمل تعطیل کرنے کا اعلان کیا جس کے بعد ایک ہزار سے زیادہ مسلمانوں نے اپنی دوکانیں بند کرکے نماز جماعت کا انعقاد کیا۔
امریکی حکومت کی مسلمان مخالف پالیسیوں پر اعتراض کرتے ہوئے ایک معترض نے کہا: ہم سڑکوں پر نکلیں گے ہم اپنے بھائیوں اور بہنوں جنہیں ایئرپورٹ پر گرفتار کیا جا رہا ہے یا انہیں دوسرے ملکوں سے امریکہ واپس نہیں آنے دیا جا رہا ہے کی حمایت میں بھرپور احتجاج کریں گے۔
واضح رہے کہ یمن کے کئی مہاجر امریکہ کے شہر نیویارک میں زندگی بسر کر رہے ہیں جن میں زیادہ تر بروکلین میں موجود ہیں۔

0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

جماعت اخوان المسلمين مصر: شیعہ سنی اختلاف مغرب ...
مراجع تقلید کے سوچے سمجھے اقدامات نہ ہونے کی صورت ...
کویت میں شہید ہونے والے بلتستانی مومن کا جسد ...
نیویارک میں مقیم یمنیوں نے ٹرمپ کے خلاف احتجاج ...
داعش کی دھمکیوں کے باوجود کروڑوں زائرین کی ...
پوليس كے ہاتھوں بحرين میں مسجد مسمار
موريشس میں عنقريب پہلے اسلامی بينك كا افتتاح
شیعہ اور اہل سنت کے اتحاد سے آل سعود کی وحشت
تھران میں ای سی او کا 21 واں اجلاس اختتام پذیر
سری لنکا کے بعض تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی

 
user comment