علاقائی اقتصادی تعاون کی تنظیم ای سی او کے وزراء خارجہ کا 21 واں اجلاس ایک بیان جاری کرکے اختتام پذیر ہوگیا۔
ابنا: اس بیان میں رکن ملکوں کی اقتصادی ترقی اور پیشرفت کے لئے ان کے درمیان عمومی تعاون پر تاکید کی گئی ہے۔ یہ اجلاس منگل کی صبح صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی کی تقریر سے شروع ہوا تھا اور منگل کی شام پندرہ نکاتی ایک بیان جاری کرکے ختم ہوگیا۔ بیان میں زور دے کر کہا گیا ہے کہ ای سی او کی اقتصادی ترقی کے لئے تمام رکن ملکوں کے درمیان عمومی تعاون ضروری ہے۔
اس بیان میں اجلاس کے کامیاب انعقاد کے لئے ایران کے صدر اور وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا گیا ہے۔ اس اجلاس میں ایران، ترکی، قرقیزستان، افغانستان اور آذربائیجان کے وزراء خارجہ، ترکمنستان کے وزیر خزانہ، پاکستان کے مشیر خارجہ اور قزاقستان کے نائب وزیر خارجہ نے شرکت کی۔
source : abna