اردو
Saturday 11th of January 2025
0
نفر 0

جماعت اخوان المسلمين مصر: شیعہ سنی اختلاف مغرب اور صہیونیت کی سازشوں کا مثبت جواب

مصر کی جماعت اخوان المسلمين نے مغربی ممالک اور صہیونی ریاست کی طرف سے مسلم ممالک کے اتحاد کو پارہ پارہ کرکے شیعہ اور سنی مکاتب فکر کے پیروکاروں کے درمیان نئی سازشوں کے حوالے سے مسلم امہ کو خبردار کیا ہے. اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی نے فارس نیوز کے حوالے سے رپورٹ دی ہے  کہ اخوان المسلمین کے سربراہ "محمد مہدي عاكف " نے العالم ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے شیعہ اور سنی اتحاد پر زورد دیا اور کہا کہ مسلمان ایک امت ہیں اور مختلف مذاہب کی وجہ سے ان کی یکجہتی، اخوت و برادری اور محبت و تعاون کا جذبہ مخدوش نہیں ہوتا.

انہوں نے کہا: خداوند متعال نے انسانوں کو مختلف گروہوں کی صورت میں خلق فرمایا اور ان سب کو آزادی سے نوازا تا کہ وہ سعادت پر منتج ہونے والے حق و حقیقت کے راستے کا انتخاب کریں.

اخوان المسلمین کے سربراہ نے اسلامی ممالک میں فرقہ وارانہ فنتہ کهڑا کرنے اور خاص طور پر شیعہ اور سنی مکاتب کے درمیان جهگڑا ڈالنے کے سلسلے میں بعض سازشوں کے سلسلے میں حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا: جو کچه آج ہورہا ہے بلاشک امت کے اتحاد کے سلسلے میں خداوند متعال کے احکام کو لبیک کہنے کے زمرے میں نہیں آتا بلکہ یہ سب ان سازشوں کو مثبت جواب دینے کے مترادف ہے جو مغربی ممالک، صہیونی غاصبین اور دیگر دشمنان اسلام کی طرف سے مسلمانان کے خلاف ہورہی ہیں. 

دریں اثناء شيعيان مصر نے حال ہے میں اس ملک کے وزیر داخلہ کے نام اپنے ایک خط میں مصری آئین میں اہل تشیع کے حقوق تسلیم کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے.

معروف شیعہ راہنما ڈاکٹر "راسم النفيس " نے مصری وزیر داخلہ "حبيب العادل " سے شیعیان مصر کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ کیا ہے.

النفيس نے اپنے خط میں اس بات پر زور دیا ہے کہ جامعة الازہر کی جانب سے جاری ہونے والے متعدد فتووں کے مطابق شیعہ اور سنی کے درمیان کوئی بنیادی فرق نہیں ہے.


source : http://www.abna.ir/data.asp?lang=6&Id=163251
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

سعودی شیعوں کے خلاف متعصبانہ پالیسی روکنے کا ...
جماعت اخوان المسلمين مصر: شیعہ سنی اختلاف مغرب ...
راولپنڈی میں کشیدہ صورتحال کے باعث کرفیو نافذ کر ...
بغداد میں کاربم دھماکہ، 10افراد جاں بحق اور20 زخمی
عالم اسلام کو درپیش چیلنجز اور انکا راہ حل
روس کے صدر جمہوریہ نے رہبر انقلاب کو مخصوص ہدیے ...
سعودی عرب میں ایک بار پھر شیخ نمر کی حمایت میں ...
یمنی حکومت کا شیعہ آبادی پر راکٹ حملہ
رسالہ حقوق امام سجاد(ع) كے جرمن ترجمے كی اشاعت
سعودی عرب کی پاکستان سے فوجی بھیجنے کی درخواست

 
user comment