اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ بحرین میں آل خلیفہ کے مزدوروں نے اس ملک کے دار الحکومت منامہ کے مشرقی علاقے میں تین نوجوانوں کو گولی مار کر شہید کر دیا۔
’’رضا الغسرۃ‘‘ ۲۹ سالہ، محمود یوسف حبیب حسن یحیی‘‘ ۲۲ سالہ اور ’’مصطفیٰ یوسف عبد علی‘‘ ۳۵ سالہ گزشتہ روز جمعرات کو منامہ کے مشرقی علاقے بندر خلیفہ میں آل خلیفہ کے گماشتوں کے ہاتھوں چلائی گئی گولی میں شہید ہو گئے۔
بحرین کی وزارت داخلہ نے جمعرات کو اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ تین افراد گولی کے ذریعے جانبحق اور سات گرفتار ہو چکے ہیں۔
بحرینی پولیس کے سربراہ طارق حسن نے ان افراد کو پولیس پر قاتلانہ حملہ کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔
بحرینی عوام نے مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہرے کر کے آل خلیفہ کے اس تشدد کی مذمت کی۔
مظاہرے کرنے والوں نے شہیدوں کی تصویروں کو ہاتھوں میں لیا ہوا تھا جبکہ آل خلیفہ حکومت کے خلاف نعرہ بازی کر رہے ہیں۔
بحرین میں آل خلیفہ کے مزدوروں نے اس ملک کے دار الحکومت منامہ کے مشرقی علاقے میں تین نوجوانوں کو گولی مار کر شہید کر دیا۔