۔ ہندوستانی ذرائع کے مطابق اس ملک کی ریاست پنجاب کے ضلع گرداس پور میں مسلح افراد کے پولیس اسٹیشن پر حملے کے نتیجے میں 3 اہلکاروں سمیت 7 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جب کہ جوابی فائرنگ میں حملہ آور بھی ہلاک ہوگئے ہیں۔
ہندوستانی ذرائع کے مطابق اس ملک کی ریاست پنجاب کے ضلع گرداس پور میں مسلح افراد کے پولیس اسٹیشن پر حملے کے نتیجے میں 3 اہلکاروں سمیت 7 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جب کہ جوابی فائرنگ میں حملہ آور بھی ہلاک ہوگئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق پنجاب کے ضلع گورداس پور میں مسلح شخص نے پولیس چوکی پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 3 اہلکار ہلاک ہوگئے جب کہ دوطرفہ فائرنگ کے تبادلے میں 3 شہری بھی مارے گئے، فائرنگ کے تبادلے کے فوری بعد این ایس جیز کمانڈوز موقع پر پہنچ گئے جن کی فائرنگ کے نتیجے میں حملہ آور بھی مارا گیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق مسلح شخص کے حملے میں ہلاک ہونے والے اہلکاروں میں ایس پی گورداس پور بھی شامل ہیں۔
ادھر ہندوستانی حکام نے پولیس چوکی پر حملے کے فوری بعد ملک بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کردی ہے جب کہ پاک ہند سرحد پر بھی سکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔
source : abna