فن وثقافت گروپ: كويت میں ۴ جنوری كو ايرانی ماہرين آرٹ كی شركت سے اسلامی آرٹز كی چوتھی نمائش كا افتتاح ہوا ہے جو ۱۵ جنوری تك جاری رہے گی۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق اس نمائش میں ايران، تركی، عراق، سعودی عرب، الجزائر، سوریہ، لبنان، تيونس، مراكش، اردن، چين، كويت، فلسطين، مصر، ملائيشيا، روس، يمن امارات، بحرين، قطر ہنگری اور عمان كے ۷۰ ماہرين آرٹ اور ثقافت شخصيات، خط، پينٹنگ، خطاطی، طلائی ملمع كاری وغيرہ كے بارے میں اپنے فن پاروں كو پيش كریں گے۔
كويت كی وزارت اوقاف ومذہبی امور كے جانشين "عادل الفلاح" نے اس نمائش كی افتتاحی تقريب سے خطاب كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس نمائش كے انعقاد كا مقصد اسلامی آرٹز كی حفاظت اور اس كا احياء كرنا ہے۔
519600