اردو
Wednesday 8th of May 2024
0
نفر 0

کابل، دھماکوں میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 16 ہوگئی

کی رپورٹ کے مطابق کابل میں بدھ کے روز دو سیکورٹی کمپاؤنڈز کو طالبان کے خود کش حملہ آوروں نے نشانہ بنایا تھا۔ ان حملوں میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 16 ہوگئی ہے جبکہ 44 زخمی ہوئے ہیں۔

ان حملوں میں خاص طور سے پولیس اکیڈمی اور فوجی تربیتی مرکز کو نشانہ بنایا گیا۔

اطلاعات کے مطابق سیکورٹی اہلکاروں اور حملہ آوروں کے درمیان شدید جھڑپیں بھی ہوئیں۔

افغان وزارت داخلہ نے بم دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد کی تصدیق کردی ہے۔

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے طالبان گروہ کی جانب سے ان حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

واضح رہے کہ دو ہزار ایک میں افغانستان پر امریکہ کے حملے کے بعد اس ملک سے طالبان حکومت کا خاتمہ ہو گیا تھا مگر اس ملک میں غیر ملکی فوجیوں کی موجودگی کی بنا پر اس گروہ نے افغانستان کے بعض علاقوں پر ایک بار پھر قبضہ کر لیا ۔

0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

حماس كی جانب سے توہين اسلام كے بارے میں فرانسيسی ...
آئرلينڈ كو اسلامی معيشت كی شناخت اور اس سے ...
عالم اسلام کو درپیش چیلنجز اور انکا راہ حل
ایران اور امارات کا گیس کی برآمد پر تبادلہ خیال
زائرین حسینی کی خدمت کرنے والا سب سے چھوٹا خادم
ایک اور ایرانی کمانڈر کی شام میں شہادت
صہيونی حكومت كی يونيورسٹی سے ہر سال ۲۵۰ ماہرين ...
اسلامی بينك كاری سيمينار كی بحرين ۱۷ویں ميزبانی ...
شام کے دو شیعہ علاقوں پر تکفیریوں کا حملہ، دو ...
ایران ہمیشہ سے ایک عظیم بحری طاقت رہا ہے: ایرانی ...

 
user comment