اردو
Monday 6th of May 2024
0
نفر 0

صومالیہ میں شدید قحط سالی، 48 گھنٹوں میں 110 افراد ہلاک

صومالیہ کے وزیر اعظم حسن علی کھائرے نے مرنے والے افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ شدید خشک سالی کے باعث لاکھوں لوگوں کی زندگی خطرے سے دوچار ہے۔

صومالیہ کی حکومت نے گزشتہ ماہ 28 فروری کو خشک سالی کو قومی آفت قرار دیا تھا، جس کے بعد پہلی بار حکومت نے سرکاری سطح پر خشک سالی کے باعث ہلاکتوں کی تصدیق کی۔

واضح رہے کہ خشک سالی کی قومی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کے دوران وزیر اعظم حسن علی کھائرے نے بتایا کہ قحط سے مرنے والے تمام افراد کا تعلق ملک کے جنوب مغربی علاقے سے ہے۔

اقوام متحدہ (یو این) کےاعداد و شمار کے مطابق افریقہ کے اس خطے کے 50 لاکھ افراد کو مدد کی ضرورت ہے، جہاں خطرناک قحط کا اندیشہ موجود ہے۔

یاد رہے کہ صومالیہ ان چار ممالک میں سے ایک ہے، جن کے لیے گزشتہ ماہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے تباہ کن بھوک اور قحط سالی سے نمٹنے کے لیے 4 ارب 4 کروڑ ڈالر کی امداد کا اعلان کیا تھا۔

جن دیگر تین ممالک کے لیے امداد کا اعلان کیا گیا تھا ان میں نائیجیریا، یمن اور جنوبی سوڈان شامل ہیں۔

0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

یوم شہادت حضرت علی مرتضیٰ ؑ، امام بارگاہ بڈگام ...
شکار پور؛ امام بارگاہ ’’کربلائے معلیٰ‘‘ کے ...
تیس ہزار مسلمانوں کے اسلام فوبیا کے خاتمہ پرمبنی ...
كويت ؛ قرآن كريم كی نشر و اشاعت كے لیے ايك بہت بڑے ...
بحری انتفاضہ جاری
ایران کے صوبہ چہارمحال وبختیاری میں مہدویت کے ...
آئندہ پانچ سال کے لئے رہبر انقلاب نے مجمع تشخیص ...
ایران کے ایٹمی مذاکرات کامیاب+ عالمی ذرائع ابلاغ ...
اسرائیل کا اسلحہ شام میں دھشتگردوں تک نہ پہنچ سکا
برطانیہ؛ برمنگھم یونیورسٹی سے قرآن کریم کا 1370 ...

 
user comment