اردو
Wednesday 24th of July 2024
0
نفر 0

کا تحریک انصار اللہ کے رکن کی شہادت پر تعزیتی پیغام

ابنا نیوز ایجنسی کے چیف ایڈیٹر حجت الاسلام و المسلمین حسینی عارف نے یمن کی تحریک انصار اللہ کے ایک رکن کی شہادت پر تعزیتی پیغام جاری کرتے ہوئے شہید کے بھائی کو تسلیت و تعزیت پیش کی۔
شہید کے بھائی سید صادق الشرفی کے نام جاری کئے گئے اس تعزیتی پیغام میں ابنا نیوز ایجنسی کے چیف ایڈیٹر نے کہا ہے کہ شہید سید حسن الشرفی میدان کارزار کا مرد مجاہد، راہ استقامت کا فداکار، دنیا کی رنگینوں سے بے راغب اور راہ خدا میں شہادت کا عاشق تھا۔ یہی مجاہد شہداء، یمن میں مزاحمت کے علمبردار ہیں انہوں نے اپنے پاک خون سے یمن کی آزادی کے لیے ایک روشن مستبقل رقمطراز کیا ہے۔
انہوں نے آل سعود کی یمن میں دو سال سے جاری جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ استقامت اور پائیداری یمن کے لوگوں کی رگوں میں خون کی طرح دوڑ رہی ہے اور خون کا ہر قطرہ جو زمین پر گرتا ہے یمن کی آزادی کے پودے کو سینچتا اور اس ملک کی قوم کو کامیابی کی طرف رہنمائی کرتا ہے۔

0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

نجف اشرف میں فقہ قرائت قرآن کریم کے تخصصی کورس کا ...
امریکی قومی سیکورٹی ایجنسی کی ویب سائٹ کئی ...
پاکستان میں شہباز شریف کو وزیر اعظم نامزد کرنے کا ...
جزیرہ خالدیہ کی آزادی کے آپریشن میں بدر تنظیم کا ...
بيلجئيم كے بادشاہ كو اسلام قبول كرنے كی دعوت
آزاد اسلامی یونیورسٹی کے زیر انتظام قرآن و عترت ...
امارات کے علاقے ام القیوین میں ایک نئی مسجد کا ...
وفات کے وقت حضرت آدم[ع] کی عمر کتنی تھی ؟
قاہر كے اجلاس میں اسلامی مقدسات كی بے حرمتی كے ...
\"اسلامی مقدس مقامات، عقيدہ اور مسئلہ\" كے موضوع ...

 
user comment