اردو
Sunday 19th of May 2024
0
نفر 0

اسلامی مرکز امام علی(ع) کو نذر آتش کئے جانے کی مذمت میں اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کا بیان

اسلامی مرکز امام علی(ع) کو نذر آتش کئے جانے کی مذمت میں اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کا بیان

سویڈن کے شہر سٹاکہوم میں واقع اسلامی مرکز امام علی(ع) کو نذر آتش کئے جانے کے خلاف اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی نے ایک مذمتی بیان جاری کر کے اس دلسوز سانحہ کی مذمت کی۔
اس بیان میں آیا ہے کہ اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی اس دلسوز حادثہ کی سختی سے مذمت کرتے ہوئے اسکے انسان دشمن اور سیاہ دل عوامل کی شناسائی کر کے انہیں سزا دینے کا مطالبہ کرتی ہے۔
بیان میں مزید آیا ہے کہ اس طرح کے اقدامات ان ممالک میں جو آزادی بشر اور انسانی حقوق کے دعویدار ہیں انتہائی قابل مذمت ہے اور سب کے لیے ضروری ہے کہ معقول طریقے اور مکمل ہوشیاری سے اس حادثہ کو ڈیل کیا جائے۔
 اسمبلی کے بیان میں آیا ہے کہ دھشتگردی سے مقابلہ ہر دور اور ہر جگہ کی ضرورت ہے اور اس وبا کا مقابلہ اس وقت تک نہیں ہو سکتا جب تک تمام انسانی معاشرے میں اتحاد پیدا نہ ہو جائے۔
اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی نے انسانی حقوق منجملہ ڈیموکریسی کے مبانی پر تاکید کرتے ہوئے تمام مذہبی، دینی اور انسانی حقوق تنظیموں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مذہبی تعصب سے بالاتر آ کر انسانیت کے دائرے میں آپسی صلح اور دوستی کی فضا قائم کرنے کے لیے کوشاں ہوں اور اس طرح کے اقدامات سے معاشرے کو محفوظ رکھیں جن سے مذہبی تعصب کی بو آتی ہو۔

0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

اسلامی تعاون تنظيم كی طرف سے عيسائيوں كے مقدس ...
افغانستان کے مشرقی صوبے پکتیکا کے عوام نے ...
ہندوستان؛ کشمیر میں گائے کے گوشت پر پابندی کے ...
داعش نے چار عراقیوں کو زندہ زندہ جلا دیا
سانحہ شکار پور: فیصل آباد، جے ایس او طالبات کی ...
ہالینڈ کے فوجی کینٹ میں پہلی مسجد کی تعمیر
نوجوان دانشوروں، سائنسدانوں اور ممتاز طلبہ کی ...
مصر میں شيعوں كے پہلے اخبار كی اشاعت
ہندوستان ؛ معاشرے كی اصلاح كے عنوان سے دينی نشست ...
مسلمانوں میں وحدت کا قیام مذہبی راہنماؤں کی ...

 
user comment