اردو
Wednesday 1st of January 2025
0
نفر 0

کانگو جیل پر حملہ، 3 ہزار قیدی فرار

افریقی ملک کانگو کی مکالا جیل پر مشتعل افراد نے دھاوا بول دیا جس کے بعد 3 ہزار سے زائد قیدی فرار ہوگئے جب کہ حکام کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نے جیل پر حملہ کیا اور اپنے ہمراہ تقریبا 50 قیدیوں کو ساتھ لے گئے جب کہ اس موقع پر مسلح افراد اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی جس میں ایک درجن سے زائد افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ جیل سے فرار ہونے والے قیدی انتہائی خطرناک ہیں اور انہیں کہیں بھی دیکھنے کی صورت میں فوری طور پر آگاہ کیا جائے جب کہ حکام کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والوں میں سابق سیاستدان اور خود کو خلیفہ کہلوانے والا نی موندا نسیمی بھی شامل ہے جس کے پیروکاروں نے جیل پر حملہ کیا۔

واضح رہے کہ پولیس نے نقص امن کے پیش نظر ملک میں قدیم روایات نافذ کرنے کی جدوجہد کرنے والے سابق سیاستدان اور خودساختہ خلیفہ نی موندا نسیمی کو گرفتار کرلیا تھا۔

0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

فتنے کے ماحول میں موقف شفاف ہونا چاہئے
قرآن کریم معاشرے میں جہاد و شہادت کی ثقافت کو ...
انصار اللہ کا اقوام متحدہ کے نام خط
پیغمبر اسلام (ص)کے پیروکاروں کی سب سے بڑا فریضہ ...
ایک سعودی شیعہ راہنما کی رہائی
كويت میں ايرانی ماہرين آرٹ كی شركت سے اسلامی ...
معاشرے میں الحادی افکار کا فروغ دشمن کے منصوبوں ...
ہندوستان؛ پنجاب میں پولیس اسٹیشن پر حملہ، ۳ ...
یمنی عوام کو اپنی منشاء کے مطابق حکومت بنانے کی ...
رہبر معظم کی انیس بہمن کی مناسبت سےفضائیہ کے اعلی ...

 
user comment