اردو
Friday 3rd of May 2024
0
نفر 0

داعش کے ہاتھوں موصل کی مسجد کی شہادت پرعراقی صدر اور وزیر اعظم کی مذمت

داعش کے ہاتھوں موصل کی مسجد کی شہادت پرعراقی صدر اور وزیر اعظم کی مذمت

کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب سے منسلک وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے عراق کے شہر موصل مین تاریخی مسجد النوری کو شہید کردیا داعش کے اس اقدام کی عراق کے صدر فواد معصوم اور وزیر اعظم حیدر العبادی نے سخت مذمت کی ہے۔ عراقی صدر اور وزیر اعظم نے کہا کہ مسجد کی شہادت سے داعشیوں کے زوال مزید قریب پہنچ گیا ہے۔ عراق کے ذرائع ابلاغ کے مطابق عراق کے موصل شہر کے قدیم حصے میں واقع یہ تاریخی مسجد النوری کو داعش کے شدت پسندوں نے دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا ، یہ مسجد اپنے جھکے ہوئے مینار کی وجہ سے دنیا بھر میں شہرت رکھتی تھی۔قرون وسطی دور سے تعلق رکھنے والی اس مسجد میں تین سال پہلے داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی نے موصل پر قبضہ کرنے کے بعد، اس کے منبر پر کھڑے ہو کر اپنی خلافت کا اعلان کیا تھا اور دنیا بھر سے بیعت طلب کی تھی تاہم گزشتہ مہینوں کے یہ علاقے داعش کے قبضے سے نکل چکے ہیں اور موصل کے ایک بڑے حصے پر سرکاری فورسز کنڑول حاصل کر چکی ہیں۔

0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

19سالہ ملالہ یوسف زئی اقوام متحدہ کی امن کی سفیر ...
رہبر انقلاب اسلامی: ٹرمپ کی سرنوشت امریکہ کے سابق ...
تکریت میں اجتماعی قبر دریافت، 89 لاشیں برآمد
پاكستان ؛ اسلامی خوشنويسی كی نمائش كا انعقاد
تیونس ميں اسلام پسند جماعتوں کي انتخابي برتري
اسپین میں "الشہداء" نامی مسجد کا افتتاح
چینی شیعہ زائرین کربلا کی پذیرائی کرنے میں مصروف
پاکستان کا مسافر بردار طیارہ گرکر تباہ، تمام ...
جنرل جعفری؛ ایرانی بمبار ڈرون دیکھ کر بڑی ...
رہبر انقلاب اسلامی کی مرقد امام خمینی (رہ) اور ...

 
user comment