اردو
Tuesday 26th of November 2024
0
نفر 0

معیشت کی بدحالی سے دو چار سعودی عرب نے مزید 70 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کر دیا

معیشت کی بدحالی سے دو چار سعودی عرب نے مزید 70 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کر دیا ۔

 معاشی بدحالی کے بعد گذشتہ چند ماہ میں سرزمین حجاز سے پاکستانی شہریوں کی بےدخلی میں تیزی آئی ہے۔  

ذرائع کے مطابق سعودی عرب نے مزید 70 پاکستانی ڈی پورٹ کر دیئے ہیں۔

معلوم ہوا ہے کہ ڈی پورٹ کئے گئے پاکستانی غیر قانونی طور پر سعودی عرب میں مقیم تھے جنہیں سزا کے بعد وطن واپس بھجوا دیا گیا ہے۔

ڈی پورٹ کئے گئے 55 پاکستانیوں کو سعودی ائر لائن کی پرواز 734 اور 15 پاکستانیوں کو سعودی ائر لائن کی پرواز 736 کے ذریعے لاہور لایا گیا۔

علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ پر امیگریشن حکام نے ضروری پوچھ گچھ کے بعد انہیں گھر جانے کی اجازت دیدی۔

واضح رہے کہ پچھلے 3 سال میں مختلف ممالک سے کم از کم 266،000 پاکستانی بے دخل ہوچکے ہیں۔ ان ممالک میں سر فہرست سعودی عرب ہے جہاں سے تقریبا ڈیڑھ لاکھ پاکستانی ڈی پورٹ کئے جا چکے ہیں۔

0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

اقوام متحدہ ، كرانہ باختری میں مسجد كی بے حرمتی ...
كتاب "پيغمبر اكرم(ص) كی زندگی" كا اضافہ روس كی ...
تیونس کے چوبیسویں بین الاقوامی کتاب ملیے کا آغاز
نیویارک، مسجدکی تعمیری کمیٹی سرگرم
مسلمانوں کی آزادی صلبۛ فرانس میں برقعہ پہننے ...
جنوبی سامرا میں بارودی سرنگوں کا خاتمہ
پاكستان میں اسلام نظام حيات و تعليم كے عنوان سے ...
انصار اللہ نے سعودی جنگی طیارہ مار گرایا/ نجران ...
حجت الاسلام مولانا شیخ ابراھیم زکزاکی کون ہیں؟
آل سعود حکومت کی نابودی کے اسباب، صیہونی تھنک ...

 
user comment