اردو
Friday 3rd of May 2024
0
نفر 0

امریکی صدر کی ہرزہ سرائیوں کا جواب چہلم مارچ میں دیا جائے گا: قاضی عسکر

امریکی صدر کی ہرزہ سرائیوں کا جواب چہلم مارچ میں دیا جائے گا: قاضی عسکر

 ایرانی سپریم لیڈر کے خصوصی نمائندہ برائے امور حج نے کہا ہے کہ ایرانی قوم کے خلاف امریکی صدر کی حالیہ ہرزہ سرائیوں کا جواب چہلم امام حسین (ع) کے تاریخی اجتماع کے موقع پر دیا جائے گا.

یہ بات علامہ 'سید علی قاضی عسکر' نے حضرت سیدالشہدا امام حسین علیہ السلام کے چہلم مارچ کے انعقاد سے متعلق عہدیداروں اور کارکنوں کے ایک مشترکہ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے امام حسین (ع) اور ان کے جانثاروں کی یاد میں مجالس عزا کے انعقاد کی اہمیت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ امام عالی مقام کی مقدس بارگاہ کی زیارت کا مقصد حقیقی زندگی کے سبق سے آشنائی حاصل کرنا ہے.

انہوں ںے مزید بتایا کہ انسانی زندگی میں قربانی اور رواداری نہایت اہم ہیں اور دور حاضر میں ظلم کے خلاف مزاحمت کرنا ہر باشعور اور حریت پسند قوم کی ذمہ داری ہے.

ایران اور عراق کے درمیان قریبی اور برادرانہ تعلقات پر اپنے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے علامہ قاضی عسکر نے کہا دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان مضبوط اور گہرے تعلقات قائم ہیں.

انہوں نے مزید کہا کہ چلہم امام حسین (ع) کے اجتماعی مارچ مستقبل میں ظلم کے خلاف ایک احتجاجی علامت بن کر رہے گی جس میں پوری دنیا کے حریت پسند عوام شرکت کرتے رہیں گے.

0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

مراجع تقلید کی انقلاب اسلامی کی کامیابی کی ...
مسجد الحرام میں ۱۰ لاكھ قرآنی نسخوں كی تقسيم
شیعہ و سنی اسلام کے دو اہم ستون ہیں: شیخ الازھر
کیلیفورنیا میں ایک کلیسا کی مسجد میں تبدیلی
مسلمانوں کوبھائی چارے اوراسلامی اخوت کاپیغام
واشنگٹن میں محنت کشوں کے ٹرمپ مخالف مظاہرے
اقوام متحدہ کی بین الاقوامی برادری سے روہنگیا ...
اسلام اور انسانی حقوق
19سالہ ملالہ یوسف زئی اقوام متحدہ کی امن کی سفیر ...
رہبر انقلاب اسلامی: ٹرمپ کی سرنوشت امریکہ کے سابق ...

 
user comment