اردو
Sunday 5th of May 2024
0
نفر 0

رہبر انقلاب اسلامی کا پچیسویں نماز کانفرنس کے نام خصوصی پیغام

رہبر انقلاب اسلامی کا پچیسویں نماز کانفرنس کے نام خصوصی پیغام

رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے آج جمعرات کے روز اپنے پیغام میں فرمایا کہ نماز کانفرنس کے عہدیدار اس کے سالانہ انعقاد کی قدر کریں اور مضبوط عزم کے ساتھ اپنے مقصد کو جاری رکھیں اور جان لیں کہ اللہ رب العزت صابرین کے ساتھ ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ نماز کی دعوت در اصل زندگی کے حسین ترین جلووں کی دعوت ہے۔ اس لئے کہ نماز کے دوران انسان اپنے معبود سے صدق دل  سے راز و نیاز کرتا ہے۔

حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ قرآن کریم اور احادیث میں نماز پڑھنے پر بہت زیادہ تاکید کی گئی ہے اسی لئے خدا کے صالح اور نیک بندے اسے اپنے لئے درس سمجھیں اور لوگوں کو نماز کی دعوت دیں۔

رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ اسلامی نظام کے مومن حکام کو چاہئیے کہ وہ اس دعوت کے لئے تمام وسائل کو بروئے کار لائیں اور علماء، معلمین، اساتذہ، آفیسرز اور دیگر اعلی حکام اپنے حلقہ احباب اور مخاطبین تک اس دعوت کو عام کریں اور انھیں خدا کی سمت اور نماز کی دعوت دینے والوں میں قرار دیں۔

نماز کی 26 ویں کانفرنس آج صبح ایران کے شہر بندر عباس میں اعلی حکام، مذہبی و ثقافتی شخصیات اور  شیعہ و سنی علماء کی شرکت سے شروع ہوئی۔

0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

ایران کے ایٹمی مذاکرات کامیاب+ عالمی ذرائع ابلاغ ...
اسرائیل کا اسلحہ شام میں دھشتگردوں تک نہ پہنچ سکا
برطانیہ؛ برمنگھم یونیورسٹی سے قرآن کریم کا 1370 ...
الازہر نے آثار قدیمہ کی مسماری کو حرام قرار دے دیا
تصویر کے سامنے نماز
عید فطر کے موقع پر رہبر انقلاب نے ۹۳۰ قیدیوں کی ...
شیعیان کشمیر، درپیش مسائل اور انکا حل زیر عنوان ...
حقیقی اسلام کا دفاع کرنا سب کا فرض ہے: یورپ کی ...
سعودی عرب کے توسط سے "نئے اسلام" کی ترویج؛ امریکہ ...
امان میں "فلسطين كے اسلامی مقدس مقامات كی حمايت" ...

 
user comment