اردو
Friday 3rd of May 2024
0
نفر 0

ایران سے کہہ دیں کہ ہم لڑنا نہیں چاہتے: یہودی ریاست کا روس کو پیغام

صہیونی ذرائع نے خبر دی ہے کہ اسرائیل نے ماسکو کو پیغام دیا ہے کہ ایران سے کہہ دیا جائے کہ اسرائیل جنگ اور تناؤ نہیں چاہتا!

اہل البیت(ع) نیوز ایجنسی کے مطابق، صہیونی اخبار "یدیعوت آحارونوت" نے سفارتی حلقوں کے حوالے سے لکھا ہے کہ سینچر کے دن کے حملوں اور اسرائیلی طیاروں کے مار گرائے جانے کے بعد، غاصب ریاست نے ماسکو سے درخواست کی ہے کہ "تیزرفتاری سے" میدان میں اتر کر ایران اور شام کو قائل کرے کہ اسرائیل ایران جنگ نہیں چاہتا۔

اس پیغام میں ماسکو سے ثالثی کی درخواست کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ شام پر سنیچر کے دن حملوں کے باوجود اسرائیل تناؤ بڑھانے اور جنگ میں الجھ جانے کا خواہاں نہیں ہے۔

یدیعوت آحارونوت نے لکھا ہے کہ اسرائیل نے واشنگٹن کو بھی اسی طرح کا پیغام روانہ کیا ہے اور درخواست کی ہے کہ لبنان اور یہودی ریاست کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کرے۔

واضح رہے کہ جنوبی لبنانی سرحدوں پر اسرائیل کی طرف سے اعلان کردہ حائل دیوار کی تعمیر اور لبنان کے زیر زمین ذخائر میں اس ریاست کی دستبرد کی بنا پر لبنان اور یہودی ریاست کے درمیان شدید تناؤ پایا جاتا ہے۔

سنیچر کے دن اسرائیل نے شام پر حملے کئے، حملے ناکام بنائے گئے اور ایک ایف سولہ طیارہ مار گرایا گیا جبکہ العربیہ کے مطابق شامی افواج کے میزائلوں نے ایک ایف 15 طیارے کو بھی نقصان پہنچایا ہے اور بعض ذرائع کے مطابق اسرائیل کا ایک اپاچی ہیلی کاپٹر بھی مار گرایا گیا اور اسرائیل کو پیغام دیا گیا کہ شام کی سرزمین اس کے طیاروں کی اڑان کے لئے کچھ زیادہ پرامن نہیں ہے جس کے بعد اسرائیل نے بھی ماسکو کو پیغام دے کر تناؤ کی شدت کم کرنے کی کوشش کی۔ حالانکہ کچھ امریکی اخبارات کے مطابق، اسرائیلی فوجی حکام حملے سے پہلے لاف زنیوں میں مصروف تھے اور دھمکی آمیز لب و لہجے میں بات کررہے تھے۔

0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

شیعہ و سنی اسلام کے دو اہم ستون ہیں: شیخ الازھر
کیلیفورنیا میں ایک کلیسا کی مسجد میں تبدیلی
مسلمانوں کوبھائی چارے اوراسلامی اخوت کاپیغام
واشنگٹن میں محنت کشوں کے ٹرمپ مخالف مظاہرے
اقوام متحدہ کی بین الاقوامی برادری سے روہنگیا ...
اسلام اور انسانی حقوق
19سالہ ملالہ یوسف زئی اقوام متحدہ کی امن کی سفیر ...
رہبر انقلاب اسلامی: ٹرمپ کی سرنوشت امریکہ کے سابق ...
تکریت میں اجتماعی قبر دریافت، 89 لاشیں برآمد
پاكستان ؛ اسلامی خوشنويسی كی نمائش كا انعقاد

 
user comment