اردو
Monday 6th of May 2024
0
نفر 0

کابل میں عید الفطر کے موقع پر صدر اشرف غنی کا خطاب

کابل میں عید الفطر کے موقع پر صدر اشرف غنی کا خطاب

افغانستان کے صدر محمد اشرف غنی نے حکومت اور طالبان کے درمیان جاری جنگ بندی کی مدت میں اضافے کا عندیہ ظاہر کیا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق کابل میں عید الفطر کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر اشرف غنی کا کہنا تھا کہ گزشتہ رات سے ملک کے مختلف علاقوں میں طالبان کے حملے بند ہوگئے ہیں۔انہوں نے جنگ بندی کے اعلان کو ملک میں امن و امان کے قیام کے حوالے سے انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ طالبان کے ساتھ جنگ بندی کا دورانیہ بڑھنے کی امید ہے۔افغانستان کے صدر کا کہنا تھا کہ انہیں توقع ہے کہ طالبان جنگ بندی کی عوامی خواہش کا احترام اور اس کی مدت میں اضافہ کریں گے۔

انہوں نے علمائے کرام کی جانب سے جنگ اور دہشت گردانہ حملوں کو حرام قرار دیئے جانے کے فتووں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے علمائے کے فتوؤں کی روشنی میں طالبان کے ساتھ جنگ بندی کا اعلان کیا ہے۔قابل ذکر ہے کہ حکومت افغانستان نے عید الفطر کے موقع پر ملک میں پانچ روز کی جنگ بندی کا اعلان کیا تھا جس کا طالبان نے بھی خیرمقدم کیا ہے۔

0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

آئندہ پانچ سال کے لئے رہبر انقلاب نے مجمع تشخیص ...
ایران کے ایٹمی مذاکرات کامیاب+ عالمی ذرائع ابلاغ ...
اسرائیل کا اسلحہ شام میں دھشتگردوں تک نہ پہنچ سکا
برطانیہ؛ برمنگھم یونیورسٹی سے قرآن کریم کا 1370 ...
الازہر نے آثار قدیمہ کی مسماری کو حرام قرار دے دیا
تصویر کے سامنے نماز
عید فطر کے موقع پر رہبر انقلاب نے ۹۳۰ قیدیوں کی ...
شیعیان کشمیر، درپیش مسائل اور انکا حل زیر عنوان ...
حقیقی اسلام کا دفاع کرنا سب کا فرض ہے: یورپ کی ...
سعودی عرب کے توسط سے "نئے اسلام" کی ترویج؛ امریکہ ...

 
user comment