اردو
Wednesday 24th of July 2024
0
نفر 0

آئندہ پانچ سال کے لئے رہبر انقلاب نے مجمع تشخیص مصلحت نظام کے سربراہ اور اراکین کو منصوب کردیا

آئندہ پانچ سال کے لئے رہبر انقلاب نے مجمع تشخیص مصلحت نظام کے سربراہ اور اراکین کو منصوب کردیا

کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آئندہ پانچ سال کی مدت کے لئے مجمع تشخیص مصلحت نظام کے سربراہ اور اراکین کو منصوب کردیا ہے۔

رہبر معظم نے اپنے حکم میں آیت اللہ ہاشمی شاہرودی کو مجمع تشخیص مصلحت نظام کا نیا سربراہ مقررکیا ہے جبکہ ڈاکٹر محسن رضائی کو مجمع تشخیص مصلحت نظام کا سکریٹری برقرار رکھا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اپنے پیغام میں مجمع تشخیص مصلحت نظام کے سابق سربراہ اور سابق اراکین مرحوم آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی ، مرحوم حجۃ الاسلام واعظ طبسی ، مرحوم عسکر اولادی اور مرحوم جناب ڈاکٹر حسن حبیبی کی گرانقدر خدمات کو یاد کرتے ہوئے ان کے لئے اللہ تعالی کی بارگاہ سے رحمت اور مغفرت طلب کی۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے مجمع تشخیص مصلحت نظام کو ملک کا اہم قانونی ستون قراردیتے ہوئے فرمایا: مجمع تشخیص مصلحت نظام نے ملک کی کلی پالیسیاں وضع کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے اور امید ہے کہ آئندہ بھی مجمع کے اراکین مزید دقت کے ساتھ ملک کی پیشرفت اور ترقی کے سلسلے میں اپنا اہم کردار ادا کریں گے۔

واضح رہے کہ مجمع تشخیص مصلحت نظام کے اراکین میں ایران کی تینوں قوا کے سربراہان اور گارڈین کونسل کے اراکین کے علاوہ دیگر اہم شخصیات اور دانشور بھی شامل ہیں۔

0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

سعودی عرب نے یمن کو خون کا حمام بنا دیا
کویت میں مراجع تقلید کے نمائندے کی رحلت پر رہبر ...
حضرت امام علی رضا علیہ السلام کا یوم شہادت
نجف اشرف میں فقہ قرائت قرآن کریم کے تخصصی کورس کا ...
امریکی قومی سیکورٹی ایجنسی کی ویب سائٹ کئی ...
پاکستان میں شہباز شریف کو وزیر اعظم نامزد کرنے کا ...
جزیرہ خالدیہ کی آزادی کے آپریشن میں بدر تنظیم کا ...
بيلجئيم كے بادشاہ كو اسلام قبول كرنے كی دعوت
آزاد اسلامی یونیورسٹی کے زیر انتظام قرآن و عترت ...
امارات کے علاقے ام القیوین میں ایک نئی مسجد کا ...

 
user comment