فن وثقافت گروپ: اردن كی "تحريك جمہوری خلق" كے توسط سے ۲۱ جنوری كو "سوئٹزرلينڈ كی مساجد میں ميناروں كی تعمير پر پابندی كا جائزہ لينے" كے موضوع پر ايك نشست منعقد ہوئی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ اردن نے اردنی روزنامہ "الدستور" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اردن كی پارليمنٹ كے سابقہ ركن "حمزہ منصور" نے اس نشست میں مغرب میں اسلام مخالف كوششوں میں اضافے كی طرف اشارہ كرتے ہوئے سوئٹزرلينڈ كی مساجد میں ميناروں كی تعمير پر پابندی كے فيصلے كو نسل پرستانہ فيصلہ قرار ديا ہے۔
حمزہ منصور نے عربی ممالك كے سركاری حكام سے مطالبہ كيا ہے كہ مغربی ممالك میں اپنے سفارتخانوں میں علمی اور ثقافتی پروگراموں كو اجراء كر كے اسلام اور مسلمانوں كے بارے میں مغربی شہريوں كی غلط افكار كو درست كریں۔
اردن كی پارليمنٹ كے سابقہ ركن نے عربی اور اسلام حكومتوں سے مطالبہ كيا ہے كہ ان ممالك میں حقيقی اسلامی تعليمات كی ترويج كے لئے مسلمان مبلغين كو بھيجیں۔
527419