بین الاقوامی:شدت پسند یہودی شہریوں نے یافا میں مسلمانوں اورعیسائیوں کے دو قبرستانوں کی قبروں پر نسل پرستی کے نعرے لکھے ہیں۔
خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق عینی شاہدین کی رپورٹ کے مطابق بعض شدت پسند صیہونیوں نے اسپرے کے ذریعے مسلمانوں اورعیسائیوں کے دوقبرستانوں کی ۲۶ قبروں پرعربی مخالف نعرے تحریر کیے ہیں۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق انہوں نے مسلمانوں کی ۲۲قبروں اورعیسائیوں کی ۴قبروں پر"مردہ آباد اعراب"اور "قیمت کے اسٹکرز" کے نعرے لکھے ہیں۔
"قیمت کے اسٹکرز" وہ عبارت ہے کہ جسے اسرائیلی شہری دریائے اردن کے مغربی کنارے میں فلسطینیوں اور ان کے اموال کے خلاف حملوں اورجرائم میں استعمال کرتے ہیں۔
اسی طرح چند دن پہلے دریائے جلیل سے دس کلومیٹرکے فاصلے پر واقع طوبا شہرکی ایک مسجد کو آگ لگائی گئی تھی جس کی وجہ سے مسلمانوں کی اس عبادت گاہ کو بہت زیادہ نقصان ہوا تھا اور اسی طرح اس مسجد میں موجود قرآن کریم کے نسخوں کو بھی نقصان پہنچا تھا۔
source : http://www.shabestan.net