فن وثقافت گروپ: انڈونيشين فلمی فاؤنڈيشن كے تعاون سے ۲۲ فروری كو جكارتہ شہر كے "پارفی" سينما فاؤنڈيشن كے ہال میں عالم اسلام كا فلمی فيسٹيول منعقد ہو رہا ہے جو ايك ہفتہ تك جاری رہے گا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق ۲۰ سے زائد آرٹ، سينمائی اور يونيورسٹی سنٹرز كی شركت سے منعقد ہونے والے اس فيسٹيول كا مقصد عالم اسلام كی فلم انڈسٹری كا جائزہ لينا ہے۔
اس فيسٹيول میں اسلامی ممالك كی تيار كردہ بہترين فلموں كی نمائش اور ان كا تنقيدی جائزہ اور فلموں سے مربوط ديگر موضوعات كا جائزہ ليا جا رہا ہے۔
انڈونيشيا میں ايرانی كلچرل سنٹر كے ڈائريكٹر محمد علی ربانی مہمان خصوصی كے عنوان سے اس فيسٹيول كی افتتاحی تقريب سے اپنے خطاب كے دوران ايران میں فلمی صنعت اور اسلامی انقلاب ايران كے بعد اس ملك میں اس انڈسٹری میں تحول كی وضاحت كی ہے۔
543436