کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں آج افغانستان میں امن کے حوالے سے منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے افغان سفیرعمر زاخیل وال کا کہنا تھا کہ طالبان کو چند ممالک کی پس پردہ حمایت حاصل ہے،داعش خطے میں پروان چڑھتا نیا درندہ ہے اور طالبان اور داعش کے درمیان بھی اقتدار کی لڑائی ہے۔
قیام امن کے لیے پاکستان کو سہولت کار قرار دیتے ہوئے افغان سفیر نے کہا کہ پاکستان اور ہندوستان مل کر کوشش کریں تو امن کا قیام ممکن ہے، جبکہ ایران اور سعودی عرب کا تعاون بھی افغانستان میں قیام امن کے لیے اہم ہے۔
انہوں نےساتھ ہی خطے میں جاری قیام امن کی کوششوں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ امن کے بارے میں بات کرنے سے پہلے امن کا مطلب سمجھنا ضروری ہے۔
افغانستان کی شورش کا ذمہ دار پاکستان کو قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں نہیں پتہ پاکستان افغانستان میں کیا کرنا چاہتا ہے۔۔؟
واضح رہے کہ رواں ماہ 5 مئی کو بلوچستان کے علاقے چمن میں مردم شماری ٹیم کو تحفظ فراہم کرنے والے سیکیورٹی اہلکاروں پر افغان بارڈر فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں 2 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 12 افراد جاں بحق اور 40 زخمی ہوگئے تھے، جس کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کشیدہ صورتحال اختیار کرگئے تھے