اردو
Monday 22nd of July 2024
0
نفر 0

اٹلی: مسلمان خاتون کو برقع اوڑھنے کی پاداش میں 500یورو کا جرمانہ

اٹلی کے شمالی شہرنووارا میں پولیس نے ایک مسلمان خاتون کو برقع اوڑھ کر سڑک پر آنے کی پاداش میں پانچ سو یورو کا جرمانہ کردیا ہے۔  نووارا میونسپل پولیس کے ایک افسر مورو فرانزینیلی نے ایک غیر ملکی خبررساں ادارے کو بتایا ہے کہگذشتہ رات سٹی پولیس نے مسلمان خاتون کو جرمانے کا ٹکٹ دیا ہے اور اب انہیں پانچ سو یوروجرمانہ اداکرنا پڑے گا۔اس پولیس افسر کا کہنا ہے کہجہاں تک میں جانتا ہوں اٹلی میں یہ پہلی مرتبہ ہواہے کہ ایک خاتون کو برقع اوڑھنے پر جرمانہ عاید کیا گیا ہے۔اس افسر کا کہنا ہے کہ خاتون جرمانے کے خلاف اپیل دائرکرسکتی ہے۔نووارا اٹلی کے شمال مشرقی علاقے میں واقع ہے اور یہ شہر تارکین وطن مخالف ناردرن لیگ کا مضبوط گڑھ سمجھا جاتا ہے۔یہ جماعت وزیراعظم سلویوبرلسکونی کی قدامت پسند حکومت کی اہم اتحادی ہے۔بتایا گیا ہے کہ جن خاتون کا جرمانہ کیا گیا ہے وہ تیونس کی شہری ہیں،انہیں ایک ڈاک خانے کے باہر پولیس نے ان کے خاوند کے ہمراہ روکا تھا لیکن خاوند نے مردپولیس اہلکاروں کے سامنے اپنی اہلیہ کی شناخت کرانے سے انکار کردیا تھا جس کے بعد پولیس افسروں نیعلاقے میں گشت کرنے والے اہلکاروں کو بلا لیا جس میں شامل ایک خاتون پولیس افسر نے ان کی شناخت کی تھی۔

 


source : http://abna.ir/data.asp?lang=6&Id=184886
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

فلسطینیوں کے قتل عام میں امریکی ہتھیار کا استعمال
سعودی عرب کے فوجیوں نے شہر العوامیہ میں شیعہ ...
امریکی اخبار: امریکہ یمن میں سعودی جنگی جرائم میں ...
تركی میں صہيونزم مخالف فلم كی پروڈكشن
دنيا اور عالم اسلام میں ہونے والی تبديليوں كا ...
صومالیہ میں دو بم دھماکوں میں 85 افراد ہلاک اور 100 ...
افغانستان میں 80 وہابی دہشتگرد ہلاک
گزشتہ سالوں میں قرآن مجيد پر فروش ترين كتاب رہی ...
اسكاٹ لينڈ كے مسلمانوں كی جانب سے اسرائيلی ...
شہدائے منٰی کی برسی کے موقع پر بلتستان میں تعزیتی ...

 
user comment