بیروت ، ۱۷ فروری ۔ حزب اللہ کے لیڈر حسن نصر اللہ نے اسراءیل کو متنبہ کیا ہے کہ اگر صہیونی مملکت نے لبنان پر حملہ کیا تو ان کی تنظیم تل ابیب پر راکٹ فاءیر کرے گی۔حسن نصراللہ نے کہا ہے کہ اگر اسراءیل نے بیروت میں رفیق حریری انٹرنیشنل اءر پورٹ پر حملہ کیا تو حزب اللہ تل ابیب کے قریب بن گوریان انٹرنیشنل اء·رپورٹ پر ضرب لگاءے گی۔حزب اللہ کے لیڈر نے یہ بھی کہا ہے کہ اگر اسراءیلی فوجوں نے لبنان کے تیل صاف کرنے کے کارخانوں، فیکٹریوں، بندرگاہوں اور زیریں ڈھانچے کی دوسری تعمیرات پر حملے کیے تو اُن کی مزاحمتی تنظیم جوابی کاررواءی کرے گی۔نصر اللہ نے وِڈیو کے رابطے کے ذریعے اپنے ہزاروں حامیوں سے خطاب کیا۔ انہوں نے یہ تقریر حزب اللہ کے فوجی کمانڈر عماد مغنیہ کے قتل کی دوسری برسی کے موقعے پر کی ہے ۔ وہ 2008 میں شام کے دارالحکومت دمشق میں کار بم کے ایک حملے میں شہید ہو گءے تھے۔حزب اللہ نے مغنیہ کی شہادت کا الزام اسراءیل پر عاءد کیا ہے۔ اسراءیلی عہدے دار اس کی تردید کرتے ہیں۔
source : http://www.urdutimes.in/story.php?catId=3&ID=31836