بین الاقوامی: فرانس کی گرول ہٹ مسجد کے عہدیداروں نے کہا ہے کہ بعض نامعلوم افراد نے اس مسجد کی بے حرمتی کی ہے۔
خبررساں ایجنسی شبستان نے ٹروہ ٹموسک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بعض نامعلوم افراد نے فرانس کے شہرٹرن Tarn کی گرول ہٹ مسجد کی دیواروں پرتوہین آمیز اور اسلام مخالف نعرے لکھ کر اسلامی مقدسات کی اہانت کی ہے۔
مسجد کے عہدیداروں نے کہا ہے کہ توہین کرنے والے افراد نے مسجد کی دیواروں پر لکھا ہے کہ اے عرب مسلمانو ہمارے ملک سے نکل جاو۔
فرانس کی انجمن اسلامی ثقافت کے ترجمان مروان محمد نے اسلام فوبیا کے اقدام پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے پہلے قدم پر مسلمانوں کو ان کے حقوق کے بارے ہوشیار رہنے کی دعوت دی ہے اور اس قسم کے اعمال پر مساجد کی طرف سے درخواست دیے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔
دوسری جانب مساجد کو چاہیے کہ وہ فرانس کے شہریوں کو ثقافتی پروگراموں کی ترویج کے ذریعے اسلام کے بارے آشنا کریں کیونکہ یہ چیز اسلام اور مسلمانوں کے بارے منفی افکار کے پھیلنے میں رکاوٹ بنتی ہے۔
source : http://shabestan.net