بين الاقوامی گروپ : امريكہ كے اسلامی اور تعليمی اداروں كی يونين واشنگٹن میں ايك پريس كانفرنس كے دوران امريكہ میں مساجد اور آئمہ جماعت كے حوالے سے كیے گئے ايك سروے كے نتائج منتشر كرے گی۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی﴿ايكنا﴾ نےاطلاع رساں ويب سائیٹ «Islam Today»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ واشنگٹن ڈی سی میں واقع قومی پريس كلب میں منتشرہونے والی اس رپورٹ كا عنوان "سال ۲۰١١ء میں امريكی مساجد : امريكی مساجد اور آئمہ جماعت كی اصلی خصوصيات" ہے.
واضح رہے كہ اس تحقيق كا طريقہ ، محققين كی جانب سے تمام مساجد كی شناسائی اور مساجد كے متوليوں اور آئمہ جماعت سے ٹيلی فونك انٹريو پر مشتمل تھا۔
قابل ذكرہے كہ اس پريس كانفرنس كے دوران امريكہ میں گزشتہ دس سالوں كے دوران مساجد اور نمازيوں كی تعداد میں نماياں اضافہ ، مساجد میں قرآن اور سنت كی تفسير كے طريقے ،امريكی معاشرے میں مسلمانوں كی فعال مشاركت میں آئمہ مساجد كا كردار جيسے موضوعات كو منتشر كيا جائے گا ۔
source : http://www.iqna.ir