۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق ایک خودکش بمبار نے جمعہ کو شمال مشرقی نائجیریا کے علاقے دامبوآ میں مسجد میں گھس کر خود کو اڑالیا۔ فوج کے ترجمان کرنل ثانی ع
۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق ایک خودکش بمبار نے جمعہ کو شمال مشرقی نائجیریا کے علاقے دامبوآ میں مسجد میں گھس کر خود کو اڑالیا۔
فوج کے ترجمان کرنل ثانی عثمان نے بتایاکہ ایک خودکش بمبار دامبوآ کی مرکزی مسجد میں خود کو اڑانے میں ناکام رہا لیکن دوسرا حملہ آور ایک اور چھوٹی مسجد میں داخل ہونے میں کامیاب ہوگیا۔انہوں نے بتایا کہ اس حملے میں چھ نمازی جاں بحق ہوگئے جبکہ حملہ آور خود بھی ہلاک ہوگیا۔ تاحال کسی شخص یا گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم نائیجیریا میں سرگرم دہشت گرد گروہ الشباب ایسے حملے کرتا رہتا ہے۔
source : abna24