یورپ کے پہلے دو روزہ قرآنی مقابلے آج جرمن کے شہر ہمبرگ میں شروع ہو رہے ہیں۔
ابنا: یورپ کے پہلے قرآنی مقابلوں کا اہتمام اسلامک سنٹر ہمبرگ کے زیر نظر کام کرنے والے دارالقرآن نے کیا ہے۔ یہ مقابلے حفظ، قرائت اور معانی و مفاہیم قرآنی کے موضوعات پر منعقد ہوں گے۔ واضح رہے کہ ان مقابلوں کے انعقاد کا مقصد قرآنی ثقافت کی ترویج ہے.