حجۃ الاسلام رضا بہشتی فر
قرآنی سرگرمياں گروپ: اسلامك تبليغاتی ادارہ بشرویہ كے سرپرست نے كہا ہے كہ اسلامی معاشرہ كی نجات كا واحد راستہ قرآن مجيد كی ترويج ہے۔
بين الاقوامی قرانی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق اسلامك تبليغاتی ادارہ بشرویہ كے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمين رضا بہشتی فر نے ايك علمی نشست سے خطاب كرتے ہوئے ہوئے كہا مسلمانوں كو چاہیے كہ وہ اجتماعی، عبادی، سياسی، اقتصادی لحاظ سے دامن قرآن كو تھامیں۔
انہوں نے كہا كہ قرآن مجيد آسمان اور زمين والوں كے مابين واسطہ اور زنجير ہے نوجوانوں كو چاہیے كہ وہ قرآنی تعليمات سے سرشار ہوں۔
بہشتی فر نے كہا كہ مسلمانوں كی عزت، عظمت اور آزادی قرآن مجيد كے مرہون منت ہے اور رمضان المبارك بہترين فرصت ہے جس میں قرآنی تعليمات كو حاصل كيا جا سكتا ہے۔
source : http://www.iqna.ir/ur/news_detail.php?ProdID=644979