اردو
Saturday 28th of December 2024
0
نفر 0

شیعہ وقف بورڈ کی تشکیل میں خواتین کو بھی شامل کیا جائے

عون نقوی ۔لکھنو

تنظیم علی کانگریس کا ہفتہ وار میٹنگ قومی و ملی معاملات پر غوروخوض کرنے کے لئے منعقد ہوئی۔میٹنگ میںتحریک دین فہمی اور تحفظ اوقاف کے بانی الحاج مرزا جاوید مرتضیٰ طاب ثراہ کی قومی و ملی خدمات کی ستائش کرتے ہوئے انکے مشن کو جاری رکھنے کی خاطر میٹنگ میںاتفاق رائے سے تنظیم کی وکلا کی شاخ کا نام 'علی لائرس ایسوسیشن''طے پایااور اسکی کارکردگی کے سلسلہ میںتفصیلی گفتگو کے بعد ایک مضبوط و فعال لائحہ عمل مرتب کیا گیا۔

تنظیم نے ملت کی خواتین سے مجالس غریب الغرباءمیں ”حاضری حصہ“ کی روائت کو فروغ دینے کی موادبانہ گزارش کی۔تنظیم علی کانگریس نے اپنے پرانے موقف کو واضع کرتے ہوئے یہ اعلان کیا ہے کہ ولادت با سعادت سرور کائنات رسول خدا حضرت محمد کے مبارک موقع پر جلوس محمدی  کو تزک و احتشام سے اٹھایا جانا چاہئے۔

تنظیم علی کانگریس نے اپنی میٹنگ میںشیعہ وقف بورڈ کی تشکیل میں خواتین کو شامل کرنے کی بھی ریاستی حکومت سے پرزوراپیل کرتے ہوئے حکومت سے غنڈے ،مافیہ،موقع پرست و اردو سے ناواقف افراد کو نئے شیعہ وقف بورڈ سے دور رکھنے کی اپیل کی کیوں کہ پچھلے بورڈ کی دھاندلیوںاور اوقاف کی املاک کی لوٹمار سے پوری قوم واقف ہے اور وہ نہیں چاہتی ہے کہ دوبارا مجرمانہ کردار کے افراد شیعہ وقف بورڈ پر قابض ہوکر حکومت کی بدنامی کے بائس بنیں۔

 
دختران زینبی نے قومی بہنوں سے اپیل کی کہ وہ عزاداری اور اوقاف کے تحفظ کی تحریکوں میں پیش پیش رہیں،کیونکہ مبینہ قیادت نے سارے قومی معاملات میں بدنام زمانہ اپنے حاشیہ برداروں کی ممبری کے لئے زمین آسمان کے قلابے ایک کرنا شروع کردئے ہیں اور یہ خبر ہے کہ بے ایمان اور بدنام افراد کو شیعہ وقف بورڈ میں شامل کرنے کا ان سے وعدہ بھی کرلیا گیا ہے۔اسلئے ضروری ہے کہ خواتین کی ممبری کو بھی یقینی بنایا جائے،چونکہ صوبے کی وزیر اعلی ایک خاتون ہیں اسلئے یہ ضروری ہے کہ اس بار شیعہ وقف بورڈ میں کسی خاتون کو بھی شامل کیا جائے۔

علی کانگریس کی خواتین ونگ کی تنظیم دختران زینبی کا خیال ہے کہ اگر قومی بہنیں قومی معاملات میں چھا جائیں تو مسائل کو اپنے ذاتی مفادات میں کرنے کی مبینہ قائدین کی حرکتوں پر چیک لگ سکتا ہے، اور قومی املاک کی بربادی کو غنڈوں اور مافیا سے بچایا جا سکتا ہے۔

میٹنگ کے آخر میں دختران زینبی کی رکن اور اصغر مہدی کی اہلیہ کے والد جناب مجید حسین صاحب مرحوم کی مغفرت کی دعا کی گئی۔


source : ttp://www.aalmiakhbar.com/index.php?mod=article&cat=intakhabailanat&article=12225
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

مشرق وسطی میں عراق کا مقام
ڈی آئی خان میں شہید ہونے والے شیعہ وکلاء اور ...
تیونس ميں اسلام پسند جماعتوں کي انتخابي برتري
پاراچنار ایک بار پھر لہو لہو، سبزی منڈی میں بم ...
مسجد الاقصیٰ میں صیہونی جارحیت کے خلاف پاکستان ...
مصريوں كی جانب سے ملكی آئين قرآن كريم سے اخذ كرنے ...
ایک اور ایرانی کمانڈر کی شام میں شہادت
باب المندب پر عنقریب انصار اللہ کا قبضہ متوقع
مصر میں بڑی تعداد میں صحافیوں کی گرفتاری
رسول اللہ(ص) کی شان میں گستاخی مغربی اخلاق کے سقوط ...

 
user comment