اردو
Saturday 28th of December 2024
0
نفر 0

رسول اللہ(ص) کی شان میں گستاخی مغربی اخلاق کے سقوط کی علامت

رسول اللہ(ص) کی شان میں گستاخی مغربی اخلاق کے سقوط کی علامت

تہران کی مرکزی نماز جمعہ آیت اللہ محمد علی موحدی کرمانی کی امامت میں ادا کی گئي۔ خطیب جمعہ تہران نے مغربی جرائد میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گستاخی کو مغرب کے اخلاقی سقوط کی علامت قراردیا۔ آیت اللہ موحدی کرمانی نے فرانسیسی جریدے چارلی ایبدو میں رسول اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے توہین امیز خاکوں کے نشر کئےجانے کی مذمت کی اور کہا کہ یہ خباثتیں، آزادی جمہوریت اور انسانی حقوق کے مغرب کے دعووں کے برخلاف ہیں۔ خطیب جمعہ تہران نے کہا کہ مغربی حکومتیں یورپ و امریکہ میں اسلام کی تیز ترقی سے ہرا‌ساں ہیں اور اس کو روکنے کی کوشش کررہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رسول اسلام کی شان میں مغربی جرائد کی گستاخی مغرب کی جہالت اور اخلاقی سقوط کی نشانی ہے۔ آیت اللہ موحدی کرمانی نے مغربی ملکوں میں، فرانس میں حالیہ دہشتگردانہ کاروائیوں کی مذمت میں ہونے والے مظاہروں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مغربی ملکوں کے حکام اور عوام ایسے عالم میں دہشتگردی کی مذمت کررہے ہیں کہ یہی لوگ داعش سمیت دیگر دہشتگرد گروہوں کی حمایت کررہے ہیں جنہوں نے عراق وشام میں بے پناہ انسانیت سوز کارروائياں کی ہیں۔ آیت اللہ موحدی کرمانی نے کہا کہ عالم اسلام کے خلاف سامراج کی دشمنی نہایت واضح ہے، انہوں نے ملت اسلام کو خبردار کیا کہ وہ اپنے اتحاد کو برقرار رکھتے ہوئے دشمنوں کی سازشوں سے ہوشیار رہے اور اسلامی مقدسات سے دشمنوں کو روکنے کے لئے کوئي چارہ نکالے۔ خطیب جعمہ تہران نے اسلامی جمہوریہ ایران کی ایٹمی مذاکرات کی ٹیم کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ہماری مذاکراتی ٹیم کو یہ ہرگز نہیں بھولنا چاہیے کہ ہماری قوم کے خلاف سامراج کی دشمنی ختم نہیں ہوئي ہے لھذا ہمیں ہوشیاری اور مکمل شناخت سے ناقالب اعتماد دشمن کے ہاتھوں سے پابندیوں کا حربہ نکال لینا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ امریکی حکومت کی غیر منطقی روشوں اور ایران کے خلاف جو وہ دباؤ ڈالتی ہے اس کی وجہ سے ملت ایران اور اسلامی نظام امریکہ کی توسیع پسندیوں کے سامنے ہرگز تسلیم نہیں ہوگا۔ انہوں نے عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں میں کمی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دشمن اس طریقے سے ایران کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں لیکن اس حالات میں ہیں استقامتی معیشت کی اہمیت ظاہرہوگي، اس کےعلاوہ اسلامی جمہوریہ ایران نے تیل پر بھروسہ کرنا کم کردیا ہے اور اپنی دیگر بے پناہ صلاحیتوں سے ستفادہ کررہا ہے۔ آیت اللہ موحدی کرمانی نے ایران سے سابق شاہ کے فرار کی سالگرہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ملت ایران نے چھتیس برسوں قبل اپنی بہادری اور استقامت سے شاہ کو فرار ہونے پر مجبور کردیا تھا اور دوہزار پانچ سو سالہ ستم شاہی حکومت کا سلسلہ ختم کردیا تھ


source : www.abna.ir
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

مشرق وسطی میں عراق کا مقام
ڈی آئی خان میں شہید ہونے والے شیعہ وکلاء اور ...
تیونس ميں اسلام پسند جماعتوں کي انتخابي برتري
پاراچنار ایک بار پھر لہو لہو، سبزی منڈی میں بم ...
مسجد الاقصیٰ میں صیہونی جارحیت کے خلاف پاکستان ...
مصريوں كی جانب سے ملكی آئين قرآن كريم سے اخذ كرنے ...
ایک اور ایرانی کمانڈر کی شام میں شہادت
باب المندب پر عنقریب انصار اللہ کا قبضہ متوقع
مصر میں بڑی تعداد میں صحافیوں کی گرفتاری
رسول اللہ(ص) کی شان میں گستاخی مغربی اخلاق کے سقوط ...

 
user comment