عراقی وزیر خارجہ ہوشیار زیباری نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوۓ کہ عراق امریکہ کا آلہ کار نہیں ہے ، زور دے کر کہا ہے کہ عراق نے خطے میں اپنا مقام حاصل کر لیا ہے ۔
عراقی وزیر خارجہ نے ایران ، کویت اور شام کے حکام کے بغداد کے دوروں کی جانب اشارہ کیا اور کہا کہ عراق نے مشرق وسطی میں ایک خود مختار ملک کا مقام حاصل کرلیا ہے۔ گزشتہ ایک سال کے دوران عراق کی سیاسی ، اقتصادی ، سیکورٹی اور سماجی صورتحال میں بہت مثبت تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں۔ عراق میں سات عرب ممالک کے سفارت خانوں کا کھلنا ، بغداد اور دمشق کے سفارتی تعلقات کی بحالی ، عراق میں سلامتی کی صورتحال کا قدرے بہتر ہونا اور عراق میں دوسرے ممالک کی سرمایہ کاری میں تیزی جیسے امور سے عراق کے روشن مستقبل کی نشاندہی ہوتی ہے۔بہت سے سیاسی حلقوں کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں عراق کو خطے میں بہتر مقام حاصل ہوچکا ہے۔ علاقے کے اعلی حکام عراق کے دورے کر رہے ہیں اور وہ عراق کے ساتھ اپنے اپنے ملک کے تعلقات میں توسیع کے خواہاں ہیں جس سے اس بات کی نشاندہی ہوتی ہے کہ عراق کے بارے میں خطے کے ممالک کی نگاہ میں تبدیلی آچکی ہے شام کے وزیر خارجہ عنقریب عراق کا دورہ کرنے والے ہیں اور عراق اپنی تیل پائپ لائن شام کے راستے سے بحر اوقیانوس تک بچھاکر ایک عظیم قدم اٹھانے کی فکر میں ہے ۔ ماضی قریب میں عراق کو مشرق وسطی میں ایک اہم مقام حاصل تھا اور اب بھی بغداد کے حکام اپنے ملک سے غاصبوں کے انخلاء کا راستہ ہموار کر کے اور اپنے ملک کی خود مختاری حاصل کر کے مشرق وسطی میں عراق کو اس کا کھویا ہوا مقام دلانا چاہتے ہیں۔
source : http://abna.ir/list.asp?lang=6&gid=1688&pg=6