اردو
Saturday 28th of December 2024
0
نفر 0

مسجد الاقصیٰ میں صیہونی جارحیت کے خلاف پاکستان میں احتجاجی مظاہرے

مسجد الاقصیٰ میں صیہونی جارحیت کے خلاف پاکستان میں احتجاجی مظاہرے

 امریکہ اور اسرائیل اس وقت دنیا بھر میں مسلمانوں کو کمزور کرنے کی گھناونی سازشیں کر رہے ہیں۔ اسلامی ریاستوں کو کمزور کرنے اور داخلی انتشار اور افراتفری بھی امریکی اور اسرائیلی سازشوں کا حصہ ہے۔

تفصیلات کے مطاق بعض اسلامی ممالک بالخصوص عرب ممالک اس وقت امت مسلمہ اور اسلامی ممالک کو کمزور کرنے سمیت دیگر امریکی سازشوں کو عملی جامہ پہنانے میں مصروف ہیں۔

فلسطین فاونڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام فلسطینی شہریوں پر اسرائیلی فوجیوں کی جارحیت اور مسجد الاقصی پر صہیونی ریاست کے غاصبانہ قبضے کے خلاف کراچی میں بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ہے جبکہ فلسطین فاونڈیشن کی اپیل پر ملک بھر میں جمعے کی نماز کے بعد یوم دفاع مسجد الاقصی منایا گیا۔

کراچی میں میمن مسجد کے باہر مرکزی احتجاجی جلسے کا انعقاد کیا گیا تھا۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا ہے کہ اسرائیل مسجد الاقصی کے اسلامی تشخص کو ختم کرنا چاہتا ہے اور اس ناپاک منصوبے کی کے لئے تکمیل مسجد الاقصی اور فلسطینی شہریوں کے خلاف اپنی جارحیت جاری رکھے ہوئے ہیں۔

مقررین کا کہنا تھا کہ اب دنیا بھر کے مسلمانوں کو مسجد الاقصی کے دفاع کے لئے کھڑے ہونے کا وقت آ گیا ہے۔ مقررین کا کہنا تھا کہ اہلیان کراچی اور پاکستان صہیونی ریاست کے اس تسلط کو کبھی قبول نہیں کریں گے جبکہ پاکستانی عوام قبلہ اول کی آزادی کے لئے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

اٹلی میں پہلی مرتبہ اسلامی کنفیڈریشن کی تاسیس
البانیہ میں اسلامی علوم يونيورسٹی كی تاسيس
خون کا بدلہ صرف خون
اسلامی ملکوں کے سربراہ پیغمبر اکرم ص کی توہین پر ...
مشرق وسطی میں عراق کا مقام
ڈی آئی خان میں شہید ہونے والے شیعہ وکلاء اور ...
تیونس ميں اسلام پسند جماعتوں کي انتخابي برتري
پاراچنار ایک بار پھر لہو لہو، سبزی منڈی میں بم ...
مسجد الاقصیٰ میں صیہونی جارحیت کے خلاف پاکستان ...
مصريوں كی جانب سے ملكی آئين قرآن كريم سے اخذ كرنے ...

 
user comment