اسلام ٹائمز:فرانس کے شہر ننتیس میں پولیس نے اکتیس سالہ اینی کو نقاب پہن کر ڈرائیورنگ کرنے پر بائیس یورو جرمانہ عائد کیا۔الجزائر سے تعلق رکھنے والی خاتون کے مطابق پولیس کا کہنا تھا کہ نقاب کے ساتھ ڈرائیونگ خطرناک ہے
پیرس:اسلام ٹائمز- آج نیوز کے مطابق فرانس میں دوران ڈرائیورنگ نقاب پہننے کے جرم میں مسلمان خاتون پر جرمانہ عائد کر دیا گیا۔خاتون نے جرمانے کو چیلنج کر دیا ہے۔ فرانس کے شہر ننتیس میں پولیس نے اکتیس سالہ اینی کو نقاب پہن کر ڈرائیورنگ کرنے پر بائیس یورو جرمانہ عائد کیا۔الجزائر سے تعلق رکھنے والی خاتون کے مطابق پولیس کا کہنا تھا کہ نقاب کے ساتھ ڈرائیونگ خطرناک ہے اس لیے وہ نقاب پہن کر ڈرائیورنگ نہیں کرسکتیں۔خاتون کے وکیل نے ریاستی عدالت میں شکایتی درخواست جمع کراتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ نقاب پر پابندی کا کوئی قانون نہیں۔ان کا کہنا ہے کہ پولیس نے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی ہے۔ دوران ڈرائیونگ نقاب پر پابندی لگانے کیلئے پولیس کی دلیل میں کوئی جان نہیں کیونکہ پھر ہیلمٹ پہن کر موٹر سائیکل چلانے پر بھی پابندی ہونی چاہیے۔
جنگ نیوز کے مطابق فرانس میں دوران ڈرائیونگ نقاب پہننے پر مسلم خاتون پر جرمانہ کر دیا گیا۔اقدام کو عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا۔خاتون کے وکیل کا کہنا ہے پولیس کا اقدام انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔مغربی شہر نانتیز Nantes میں 31 سالہ فرانسیسی این نے صحافیوں کو بتایا کہ پولیس نے انکی گاڑی کو روکا اور ان پر بائیس یورو کا جرمانہ کر دیا۔جس کی وجہ یہ بتائی کہ انکا نقاب محفوظ ڈرائیونگ میں رکاوٹ ہے۔پچھلے نو سال سے برقعہ پہننے والی این کا کہنا ہے کہ اس اقدام کیخلاف عدالت میں اپیل کریں گی۔این کے وکیل کا کہنا ہے کہ جرمانہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔نقاب پہن کر ڈرائیونگ روڈ سیفٹی کے کسی بھی طرح خلاف نہیں۔کیونکہ اگر پولیس افسر کا اعتراض مان بھی لیا جائے تو پھر ہيلمٹ پہن کر موٹر سائیکل چلانے کو بھی خلاف ورزی قرار دیا جانے چاہیے۔یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا جب فرانس میں پبلک مقامات پر برقعہ پہننے پر پابندی کے بارے میں بحث جاری ہے اور اگلے مہینے اس حوالے سے مجوزہ قانون پر پارلیمنٹ میں
source : http://www.islamtimes.org/vdcbsfb5.rhba0pvkur.txt