سماجی: ایران کے شہرنوشہرکے حضرت قائم(عج) ثقافتی وآرٹ سنٹرکے انچارج نے کہا ہے کہ مسجد، اسلامی اقدارکی حاکمیت کا عملی اورعینی نمونہ ہے۔
نوشہرکے حضرت قائم(عج)ثقافتی وآرٹ سنٹرکے انچارج "فریدون مقیمی" نے۱۵اکتوبرکوشبستان کے نامہ نگارسے بات چیت کےدوران جوانوں کوجلب کرنے کے لیے مسجد کوایک اہم دینی ادارہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جوانوں کومساجد میں جلب کرنے سے زیادہ جوچیز اہمیت کی حامل ہے وہ جوانوں کے جذبات اوران کی ضروریات کی شناخت ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ دشمنوں کی پوری کوشش ہے کہ ایک استکبارمخالف مرکزکے عنوان سے مسجد کی اہمیت کوکم کردیں۔ لہذا مساجد سنٹرزکو چاہیے کہ وہ ثقافتی یلغارکے مقابلے میں جوانوں کا تحفظ کریں۔
مقیمی نے کہا ہے کہ مساجد سنٹرزکو چاہیے کہ وہ زیادہ سے زیادہ جوانوں کومسجد کی طرف جلب کرنے کے لیے مفید اورجاذب پروگراموں کو منعقد کریں۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ مسجد میں فراموش شدہ اقداربیان کی جاتی ہیں اوراگرچہ مسجد ایک چھوٹا معاشرتی یونٹ ہے لیکن یہ ایک اسلامی معاشرے کی علامت اوراسلامی اقدارکی حاکمیت کا عملی اورعینی نمونہ ہے۔
source : http://www.shabestan.net