اردو
Friday 22nd of November 2024
0
نفر 0

ایرانی و امارات کی پارلیمانوں نے عالم اسلام کی اتحاد پر زور دیا

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی اور متحدہ عرب امارات کی پارلیمان کے سربراہ خلیفہ عبد اللہ نے باہمی ملاقات میں عالم اسلام میں اتحاد و یکجہتی پر تاکید کی ہے۔ لاریجانی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور حضرت امام خمینی (رہ) کی سب سے بڑی کوشش عالم اسلام میں اتحاد اور یکجہتی قائم کرنا اور انھیں عالمی سامراجی طاقتوں کے شوم منصوبوں سے آگاہ کرناہے لاریجانی نے کہا کہ شاہ  ایران کی سابق حکومت اسرائيل اور امریکہ کی اتحادی حکومت تھی جبکہ انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد ایران عرب اور اسلامی ممالک کے ہمراہ اسرائیل کا مقابلہ کرنے کے لئے آمادہ ہے۔ لاریجانی نے کہا کہ انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد امریکی اشارے پر صدام نے ایران پر حملہ کردیا اور بعض عرب ممالک نے اس جنگ میں صدام کی بھر پور حمایت کی اور انھوں نےاس جنگ کو عرب و عجم جنگ قراردینے کی ہر ممکن کوشش کی لیکن حضرت امام خمینی (رہ) کی حکیمانہ رفتار کی وجہ سے وہ اس منصوبے میں ناکام ہوگئے۔ لاریجانی نے کہا کہ آج بھی دشمن عربوں کو ایران سے ڈرانے کی کوشش کررہا ہے اور یہ اسرائیلی پروجیکٹ کا حصہ ہے انھوں نے کہا کہ عرب ممالک کو امریکہ اور اسرائیل کے مکر و فریب سے ہوشیار رہنا چاہیے۔

اس ملاقات میں متحدہ عرب امارات کی پارلیمان کے سربراہ نے کہا کہ ایران ایک بزرگ ہمسایہ ممالک ہے ۔ خلیفہ عبداللہ نے کہا کہ ایران ہمارا بڑا تجارتی اور اقتصادی شریک ہے۔ اس نے کہا کہ اسلامی ممالک کے درمیان بہت سے مشترکات ہیں اور ہمیں اسلامی ممالک کے درمیان اتحاد کو فروغ دینے کے لئے جد وجہد کرنی چاہیے۔  


source : http://abna.ir/data.asp?lang=6&Id=177382
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

کاروان آزادی پر صہیونی حملہ
کمبوڈیا: اہل سنت کے عالم دین مدینہ منورہ میں حصول ...
بنگلادیش میں حزب اختلاف کی اپیل پر دوسرے دن بھی ...
شہدائے مدافع حرم کے ’’بے سر کمانڈروں‘‘ کی یاد ...
وفات کے وقت حضرت آدم[ع] کی عمر کتنی تھی ؟
القاعدہ، حزب اللہ اور حماس (1)
بزرگ علما اور مراجع کی شرکت سے قم میں شہدا منی کی ...
لبنانی وزیر ترقیات: شیعہ مذہب کے نظریئے کی بنیاد ...
نجف اشرف میں ’’بین الاقوامی غدیر میڈیا ...
برطانیہ اور ہندوستان کے درمیان دوطرفہ تجارت کو ...

 
user comment