اردو
Thursday 25th of July 2024
0
نفر 0

لبنانی وزیر ترقیات: شیعہ مذہب کے نظریئے کی بنیاد اسلام کامل پر رکھی گئی ہے

لبنان کے وزیر ترقیات نے مذہب تشیع کے خلاف لگائے گئے الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ مدہب تشیع کی بنیاد اسلام کامل پر رکھی گئی ہے. اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی – ابنا – کی رپورٹ کے مطابق لبنان کے وزیر ترقیات «ابراہيم شمس الدين» نے مصر کے دورے سے واپسی پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیعہ مذہب جماعتی یا فرقہ وارانہ رجحان کا نام نہیں بلکہ اس کی بنیاد اسلام کامل ہے.

انہون نے بعض ممالک میں اہل تشیع کے خلاف لگنے والے الزامات پر حیرت و تعجب کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی ممالک میں تشیع کی ترویج کے سلسلے میں حزب اللہ پر لگنے والے الزامات بےجا، بےبنیاد اور مردود ہیں.

شمس الدین نے کہا ہے کہ یہ الزامات در حقیقت ان تمام مسلمانوں کے خلاف تہمت و افتراء کے زمرے میں آتے ہیں جو دینی احکام و تعلیمات کو 5 مذہبی مکاتب سے اخذ کررہے ہیں.

انہوں نے کہا کہ اس وقت مسلمانوں کے لئے اتحاد کی ضرورت ہے اور اتحاد و یکجہتی صرف اس صورت میں ممکن ہے جب اختلافات سے پرہیز کیا جائے اور اس قسم کے فتنہ انگیز الزامات کا سلسلہ بند کیا جائے.

یادرہے کہ مصری سرکار نے حال ہے میں صہیونی ریاست کی خدمت کی تکمیل کے سلسلے میں حزب اللہ پر مصر کے اندر عدم استحکام پیدا کرنے جیسے بےبنیاد الزامات لگانا شروع کردیئے ہیں جبکہ عالم عرب کی سیاسی اور مذہبی شخصیات سمیت حزب اللہ کے راہنماؤں نے بھی ان الزامات کی سختی سے تر دید کی ہے.


source : http://www.abna.ir/data.asp?lang=6&Id=155976
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

ہندوستان اور بنگلہ دیش اسلام کا گہوارہ:وزیر اعظم ...
خبررساں ایجنسی شبستان اسرائیلی حکومت منافق، ...
آیت اللہ صافی گلپایگانی: بنی نوع انسان میں آل ...
القدس میں عنقریب ایک مسجد کا افتتاح
جرمنی كے اكثر لوگ مسلمانوں سے اظہار نفرت كرتے ہیں
ابوظہبی كی كتب نمائش میں اسلامی جمہوریہ ايران كی ...
سعودی عرب نے یمن کو خون کا حمام بنا دیا
کویت میں مراجع تقلید کے نمائندے کی رحلت پر رہبر ...
حضرت امام علی رضا علیہ السلام کا یوم شہادت
نجف اشرف میں فقہ قرائت قرآن کریم کے تخصصی کورس کا ...

 
user comment