اردو
Tuesday 7th of May 2024
0
نفر 0

اتنے کمزور نہیں کہ جوا ب نہ دے سکیں اسرائیل کو حملے کی سزا ملے گی‘ترکی

انقرہ(ٹی وی رپورٹ‘ ایجنسیاں) ترکی نے کہا ہے کہ اسرائیلی کارروائی عالمی قوانین، ضمیر، انسانیت اور امن پر حملہ ہے۔ مذمتی قرار دادیں کافی نہیں‘ اقوام متحدہ کو فوری مداخلت کرناہوگی۔ منگل کو پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے ترک وزیر اعظم طیب ایردوغان نے اسرائیل کو خبردار کیا کہ باز آجائے ورنہ وہ اتنے کمزور نہیں کہ جارحیت کا جواب نہ دے سکیں۔ غزہ میں محصور فلسطینیوں کے امداد کے لئے جانے والے رضاکاروں پر حملہ دراصل عالمی امن پر ضرب اور قتل عام ہے۔ طیب ایردوغان نے واضح کیا کہ کسی کو ترکی کا صبر نہیں آزمانا چاہے ے‘ اسرائیل کو اس کے کیے کی سزا ملنی چاہے ے۔انہوں نے یاد دلایا کہ ترکی کی عداوت اور دشمنی بھی اس کی دوستی کی طرح مضبوط ہے۔انہوں نے اسرائیل سے غزہ کی ناکہ بندی فوراً ختم کرنے کا مطالبہ کیا اور اعلان کیا کہ ترکی غزہ کی حمایت سے کبھی دست بردار نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل یرغمالیوں کو رہا اور ہلاک ہونے والوں کی لاشیں واپس کرے۔ طیب ایردوغان نے اسرائیلی عوام سے اپیل کی کہ اپنی حکومت کی غلط پالیسیوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں۔ انہوں نے ایوان کو بتایا کہ فریڈم فوٹیلاپر حملے میں جاں بحق ہونے والے تمام افراد معصوم اور بے گناہ تھے ان میں بیشتر ترک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی برادری اسرائیل کی طرف سے اس سانحے کی تحقیقات کو تسلیم نہ کرے۔ فریڈم فلوٹیلا پر حملہ غیر قانونی تھا اور اقوام متحدہ کے قوانین کی روح کی صریحاً خلاف ورزی تھی۔طیب اے ردوغان نے اسرائیل سے اپنے سفیر کو واپس بلانے کے ساتھ ساتھ اسرائیل کے ساتھ فوجی مشقیں نہ کر نے کا اعلان کیا اور اسرائیل سے ترکی کی باسکٹ بال کی ٹیم کو بھی واپس بلا لیا۔ انہوں نے کہا کہ صرف مذمتی قرار دادوں سے کچھ نہیں ہوگا‘ اسرائیل کا احتساب کرنا ہوگا۔ترک وزیر اعظم نے کہا کہ اسرائیل اس وقت تک دنیا کی آنکھوں سے آنکھیں نہیں ملا سکے گا جب تک وہ اس شرمناک فعل پر پوری دنیا سے معافی نہیں مانگتا۔ اس اقدام نے اسرائیل کے دوستوں کو اس سے چھین لیا ہے۔ قبل ازیں ترک وزیر اعظم نے ایک اجلاس کی صدارت کی جس میں وزیردفاع، انٹیلی جنس چیف اور نائب سپہ سالار سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔


source : http://www.jasarat.com/unicode/detail.php?category=3&newsid=37287
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

سعودی عرب نے ماہ مبارک کی بھی احترام نہیں کی/ یمن ...
شیعه کے ہاتھ کا ذبیحہ کهانا حرام اور عیسائیوں کا ...
علامہ ناصرعباس جعفری کا شیخ باقرالنمر کی شہادت ...
بنگلا دیش نے سرحد پر باردوی سرنگیں بچھانے پر ...
اعش نے ایک جاپانی یرغمالی کو ہلاک کر دیا
یوم قدس کے موقع پرعراق، شام، لبنان، نائیجیریا، ...
ایران کے شہر رشت میں امربالمعروف ونہی عن المنکر ...
یوم شہادت حضرت علی مرتضیٰ ؑ، امام بارگاہ بڈگام ...
شکار پور؛ امام بارگاہ ’’کربلائے معلیٰ‘‘ کے ...
تیس ہزار مسلمانوں کے اسلام فوبیا کے خاتمہ پرمبنی ...

 
user comment