اردو
Wednesday 24th of July 2024
0
نفر 0

شکار پور؛ امام بارگاہ ’’کربلائے معلیٰ‘‘ کے شہدا کی تعداد 61 ہو گئی

شکار پور؛ امام بارگاہ ’’کربلائے معلیٰ‘‘ کے شہدا کی تعداد 61 ہو گئی

امام بارگاہ ''کربلائے معلی‘‘ میں گزشتہ روز نمازجمعہ کے دوران ہوئے خود کش حملے میں شہید ہونے والے نمازیوں کی تعداد ۶۱ ہو گئی ہے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستان کے صوبہ سندھ کے ضلع شکار پور کی امام بارگاہ ''کربلائے معلی‘‘ میں گزشتہ روز نمازجمعہ کے دوران ہوئے خود کش حملے میں شہید ہونے والے نمازیوں کی تعداد 61 ہو گئی ہے جن میں 5 بچے بھی شامل ہیں۔ دھشتگرد ٹولے ''جند اللہ‘‘ نے اس دھماکہ کے ذمہ داری قبول کر لی ہے یہ دھشتگرد ٹولہ طالبان کی شاخ ہے جس نے گزشتہ سال داعش کی دھشتگردانہ کاروائیوں کی حمایت کرنے کا اعلان کیا تھا۔

اطلاعات کے مطابق دھماکہ اتنا خطرناک تھا کہ زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے اور مزید قربانیوں کا خدشہ پایا جاتا ہے.

پاکستان کے اعلی حکام نے سوائے اس واقعہ کی مذمت کے تاہم کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھایا ہے اور نہ ہی اٹھائے جانے کی امید ہے اس لیے کہ اس سے قبل بھی اس طرح کے دسیوں واقعات رونما ہو چکے ہیں جن کے بعد ہر کوئی صرف اس واقعے کی مذمت کرنے کے لیے زبان کھولنے کی زحمت گوارا کرتا ہے جبکہ پاکستان مسلمانوں کی قتل گاہ بن چکا ہے اور دھشتگرد دن دھاڑے سڑکوں پر دھندناتے پھرتے ہیں۔

 


source : www.abna.ir
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

سعودی عرب نے یمن کو خون کا حمام بنا دیا
کویت میں مراجع تقلید کے نمائندے کی رحلت پر رہبر ...
حضرت امام علی رضا علیہ السلام کا یوم شہادت
نجف اشرف میں فقہ قرائت قرآن کریم کے تخصصی کورس کا ...
امریکی قومی سیکورٹی ایجنسی کی ویب سائٹ کئی ...
پاکستان میں شہباز شریف کو وزیر اعظم نامزد کرنے کا ...
جزیرہ خالدیہ کی آزادی کے آپریشن میں بدر تنظیم کا ...
بيلجئيم كے بادشاہ كو اسلام قبول كرنے كی دعوت
آزاد اسلامی یونیورسٹی کے زیر انتظام قرآن و عترت ...
امارات کے علاقے ام القیوین میں ایک نئی مسجد کا ...

 
user comment