اردو
Tuesday 30th of April 2024
0
نفر 0

یوم شہادت حضرت علی مرتضیٰ ؑ، امام بارگاہ بڈگام اور حسن آباد میں عظیم اجتماعات

امیرالمومنین حضرت علی مرتضیٰ ؑ کے یوم شہادت کے سلسلے میں جموں کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے وادی کے طول وعرض میں 3 روز سے مجلس عزا کا سلسلہ 21 ماہ مبارک کو اختتام پذیر ہوا۔ اس دوران شب ہائے قدر کے خصوصی اعمال وعبادات کے حوالے سے متعدد مقامات پر شب خوانی کی مجالس کابھی انعقاد کیا گیا۔ یوم شہادت امیرالمومنین ؑ کے سلسلے میں سب سے بڑے اجتماعات مرکزی امام بارگاہ بڈگام اور قدیمی امام باڑہ حسن آباد سرینگر میں منعقد ہوئے، جن میں دسیوں ہزارعقیدتمندوں نے شرکت کی۔ مرکزی امام بارگاہ بڈگام میں عظیم الشان مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے جموں کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے سربراہ، جعفریہ سپریم کونسل کے سرپرست اعلیٰ اور سینئر حریت رہنماحجة الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے مولائے کائنات علی ابن ابی طالبؑ کے سیرت و کردار کے کئی پہلووں کی وضاحت کی۔ آپ ؑ کا واقعہ شہادت بیان کرتے ہوئے آغا صاحب نے کہا کہ جنگ صفین کے بعد مسلمانوں کے ایک گروہ نے قرآن و سنت کو بالائے طاق رکھ کر اسلام کی خود ساختہ تاویل کرکے مسلمانوں کو بزورِ طاقت و دہشت اپنے نظریات کا قائل کرنے کی سخت کوشش کی۔ یہ گروہ اسلام اور امت مسلمہ کیلئے ایک فتنہ عظیم ثابت ہوا۔ اس گروہ نے عام مسلمانوں کے ساتھ ساتھ صحابہ رسول(ص) کی ایک خاصی تعداد کوبھی اپنی تلوار کا ہدف بنایا۔ علی ؑ کے سوا اُمت مسلمہ میں کسی بھی اکابر شخصیت نے اس گروہ کے خلاف جنگ کی جرات نہیں کی، یہی صورتحال خلیفہ رسول(ص) امام علی ؑ کی شہادت کا سب سے بڑا محرک بنا۔ آغا صاحب نے کہا ٰکہ اپنے نظریات اور فکرو ذہنیت کے حوالے سے تکفیری دہشتگرد گروہ داعش گروہ خوارج سے مختلف نہیں۔ البتہ اسلام اور انسانیت دشمنی میں داعش تاریخ بشریت کا سفاک ترین گروہ ثابت ہوا۔ سامراجی قوتوں نے مسلمانوں کے اتحاد اوخوت کو نقصان پہنچانے اور مسلم ممالک کے درمیان دشمنی پیدا کرنے کیلئے داعش دہشتگرد گروہ کو معرض وجود میں لایا۔ آغا صاحب نے کہا کہ دنیائے اسلام میں رونما ہونے والے حالات و واقعات ملت کشمیر کے اتحاد و اخوت کو متاثر نہیں کر سکتے، اور ان حالات وواقعات کو ہم اپنی اخوت اور اتحاد کی راہ میں حائل نہیں ہونے دینگے۔ 

0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

جدیدیت کے بہانے نواجوں میں زہریلے خیالات پھیلانے ...
آذربائیجان کے شہر لنکران میں دو عالم دین سمیت تین ...
وہابيوں كی جانب سے مصری مسجد "توحيد" كی بے حرمتی
لندن يونيورسٹی میں اسلام كے بارے میں آشنائی كا ...
ہيمبرگ يونيورسٹی كے استاد نے مذہب شيعہ قبول كرليا
رہبر انقلاب اسلامی نے کشتی کے عالمی مقابلوں میں ...
رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے بارے میں ...
بیروت میں دوسری بین الاقوامی فلسطین کانفرنس کی ...
داعش، سلفیت اور اخوان المسلمین کی انتہا پسندی کا ...
شیخ نمر کی کتاب ’’عزت و وقار کی عرضداشت‘‘ ۱۱ ...

 
user comment