فرانس کے ایک گاؤں کے سارے باشندے دین اسلام اور مذہب تشیع قبول کرکے اسلامی معاشرے کا حصہ بن گئے ہیں۔ اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق فرانسیسی مسلمان عبدالکریم محمد، جو تیونس کے شیعہ دانشور و عالم دین ڈاکٹر محمد تیجانی السماوی اور فرانسیسی مسلمانوں کے ایک قافلے کے ہمراہ نواسۂ رسول (ص) سیدالشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کی زیارت کے مقصد سے کربلائے معلی آگئے تھے جہاں انھوں نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے کہا: ہم فرانس کے ایگ گاؤں کے باشندے ہیں؛ ہمارے گاؤں کے اکثر باشندے ڈاکٹر تیجانی السماوی کی کوشش سے مسلمان ہوگئے ہیں اور اہل بیت اطہار علیہم السلام کے احکام و تعلیمات پر کاربند ہیں۔
عبدالکریم محمد کہتے ہیں: میں خود 15 سال کی عمر میں مسلمان ہوگیا تھا اور میں نے فرانس میں امام خمینی (رحمةاللہ علیہ) کی امامت میں نماز بھی ادا کی تھی مگر اس وقت میں انہیں صحیح طور پر نہیں جانتا تھا چنانچہ ڈاکٹر تیجانی السماوی نے مجھے ان کا تعارف کرایا۔
source : http://abna.ir/data.asp?lang=6&Id=190427