اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ۲۸ صفر پیغمبر اکرم (ص) کے یوم شہادت کے موقع پر نجف اشرف میں حرم امیر المومنین(ع) کے زائرین کی تعداد کے بارے میں خبر دیتے ہوئے عراقی ذرائع نے بتایا ہے کہ تقریبا تین سے چار ملین زائرین نے اس موقع پر نجف اشرف کی زیارت کی ہے۔
پیغمبر اکرم(ص) کی رحلت اور امام حسن مجتبیٰ(ع) کی شہادت کے ایام میں عراق کے علاوہ پاکستان، ہندوستان، افغانستان، ایران اور دیگر عرب ملکوں کے زائرین کہ جن کی تعداد مجموعا تین سے چار ملین بتائی گئی ہے نے امیر کائنات حضرت علی علیہ السلام کے حرم مطہر کی زیارت کی۔
واضح رہے کہ اربعین کی طرح ماہ صفر کے آخری ہفتے میں بھی عراق کے بعض شہروں سے مومنین نے پیدل مارچ کر کے خود کو ۲۸ صفر کے موقع پر نجف اشرف پہنچایا جبکہ اس دوران زوار کے لیے نجف کے مومنین نے جگہ جگہ زائرین کے لیے موکب لگائے اور دل کھول کر ان کی پذیرائی کی۔
نجف اشرف کی حکومت نے ان دنوں اسکولوں اور دفاتر میں چھٹی کر کے بھرپور طریقے سے زائرین کا استقبال کیا۔