بين الاقوامی گروپ : فلسطينی مزاحمتی تحريك حماس نے «جفعات حمتوس» میں ۲۶۰۰ یہودی مكانات كی تعمير كے اسرائيلی فيصلے پر بھرپور احتجاج كيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «CPI»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اسرائيلی ذرائع ابلاغ كی جانب سے مقبوضہ قدس شريف میں ۲۶۰۰ نئے مكانات كی تعمير پر مشتمل حكومتی منصوبے كی خبر نشر ہونے كے بعد حماس نے اپنے رد عمل میں كہا : یہ اقدام قدس شريف كو عرب فضا اور بيت اللحم سے جدا كرنے كی سازش ہے ۔
اس بيان كے ايك دوسرے حصے میں حماس نے فلسطينی اتھارٹی كے سربراہ محمود عباس سے مطالبہ كيا كہ انہیں قدس میں جديد تعميرات پر اپنا رد عمل ظاہر كرنا چاہئیے ، اسی طرح انہیں اسرائيل كے ساتھ مذاكرات كی ميز پر بیٹھنے سے بھی گريز كرنا چاہئیے ۔
source : http://www.iqna.ir