اردو
Monday 20th of May 2024
0
نفر 0

خبررساں ایجنسی شبستان ایران اور وینزویلا کے درمیان صیہونی حکومت پرسیاسی دباو ڈالنے کیلئے اتفاق

بین الاقوامی:اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر احمدی نژاد اور وینزویلا کے صدر ہوگو چاوزنے صیہونی حکومت کے حالیہ جرم کی مذمت کے اقدامات کی پیروی پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہےکہ غزہ کے عوام کو صیہونی محاصرےسے نجات دلاناضروری ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان کے مطابق صدر جناب احمدی نژاد نے آج ہوگو چاوزسے ٹیلیفون پرگفتگو میں غزہ امدادی کارواں پرصیہونی حکومت کے حملوں پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت آن پہنچاہےکہ تمام آزاد ضمیر قوموں اور حکومتوں کی ہماہنگي سے اس غیر قانونی حکومت کے جارحانہ اقدامات کا خاتمہ کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ امدادی کارواں پرصیہونی حکومت کےافسوس ناک اور المناک حملوں کی عالمی اداروں میں مذمت کرانے کی کوشش سنجیدگي سے جاری رہنا چاہیے اور مزید وسیع پیمانے پرغزہ کے لئے امدادی کارواں روانہ کرکے غزہ کے عوام کو محاصرے سےنکالنے کےلئے دباو ڈالنا چاہیے۔
اس گفتگومیں ونزوئیلا کے صدر ہوگو چاوزنے کہا کہ صیہونی حکومت کے خلاف سیاسی مواقف سے بڑھکر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے فلسطین میں صیہونی حکومت کے اقدامات کو نسل کشی سے تعبیر کیا۔
انہوں نے کہا کہ ونزوئیلا اور لاطینی امریکہ کے دیگر ممالک صیہونی حکومت پرسیاسی دباو ڈالنے پرمتفق ہیں اور صیہونی حکومت کے خلاف بڑی تحریک شروع ہونا چاہیے۔


source : http://www.shabestan.net/ur/pages/?cid=4744
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

انتہا پسند اور تکفیری تحریکوں پرعالمی کانفرنس کا ...
مانچسٹر يونيورسٹی كی جانب سے قرآن كريم كے ۵۰۰ ...
انقلابی جوانوں کو ثابت قدم رہنے کے لیے امام خمینی ...
اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کا آیت اللہ آصفی کے انتقال ...
ایک مسجد کو نقصان نیٹو کے حملوں سے: پاکستان
الجزائر میں قومی حفظ قرآن كريم كے مقابلوں كا آغاز
قم ؛ مبلغين كے لیے خاص پہلی تعليمی ويب سایٹ كا ...
وزيرخارجہ عراق: تکفیری گروہ پوری دنیا کے لئے خطرہ
حلب سے ایک اور دہشتگرد گروہ کا انخلا
کابل، وزارت دفاع کے بعد وزارت داخلہ کے باہر بھی ...

 
user comment