غزہ کے لئے آزادی اور راشیل کوری قافلوں کے بعد لبنانی قافلہ روانہ ہوگا- غزہ کے لئے امدادی سامان لے جانے والے آزادی اور راشیل قافلوں کے بعد لبنان نے غزہ کے لئے امدادی سامان لے جانے والے قافلہ کا اعلان کیا ہے۔
مہر خبررساں ایجنسی نے المنار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بیروت میں دو غیر سرکاری تنظیموں تحریک آزادی فلسطین اور عالمی نامہ نگاروں کی تنظیم نے بیروت میں ایک پریس کانفرنس میں اعلان کیا ہے کہ وہ اس ہفتہ غزہ کے محصور فلسطینیوں کے لئے امدادی سامان روانہ کریں گی اس قافلہ میں امدادی سامان کے علاوہ 50 نامہ نگار اور 25 صلح کےحامی افراد بھی موجود ہونگے اس سے قبل اسرائیل کی وحشی حکومت نے غزہ کے محصور فلسطینیوں کے لئے امداد لے جانے والے آزدی قافلہ پر حملہ کرکے 20 افراد کو ہلاک اور 60 سے زائد کو زخمی کردیا اور اس کے بعد راشیل نامی قافلہ پر بھی اسرائیلی درندوں حملہ کرکے اسے اپنے قبضہ میں کرلیا ہے اب لبنان سے تیسرا قافلہ غزہ کے لئے روانہ ہوگا اور اس طرح بحری انتفاضہ کا سلسلہ جاری رہےگا غزہ کا محاصرہ توڑنے کے لئے اب عالمی برادری میدان میں آگئی ہے۔ادھر ایرانی سپاہ کی بحریہ کے ایک اعلی اہکار نے کہا ہے کہ حکم ملنے پر وہ غزہ کے لئے امدادی قافلوں کو سکیورٹی اور تحفظ فراہم کرنے کے لئے تیار ہیں۔
source : http://www.tebyan.net/index.aspx?pid=126433